Sunday, September 8, 2024
Ranchi Jharkhand

جامعہ فیضان القرآن رانچی کے زیراہتمام ۲۲ ؍ فروری ۲۰۲۴ کو جلسہ ٔ دستار بندی وتعلیمی بیداری کانفرنس

حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند ودیگر مشاہیر علماء کرام کی شرکت : ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی
رانچی : مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی بانی ومہتمم جامعہ فیضان القرآن بریاتو رانچی وجنرل سکریٹر ی جمعیۃ علما جھارکھنڈ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ آئندہ مورخہ ۲۲؍ فروری ۲۰۲۴ ء مطابق ۱۱ ؍ شعبان المعظم ۱۴۴۵ ھ بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام جامعہ کیمپس نزد مسجد عائشہ مسجد کالونی ، بریاتو رانچی، شہر رانچی کے مشہورومعروف ادارہ جامعہ فیضان القرآن کے زیراہتمام ایک روزہ عظیم الشان جلسہ ٔ دستار بندی وتعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد ہورہاہے ۔ جس میں ملک کے مایہ ناز مقرر مبلغ اسلام الحاج حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند (یوپی ) و مقرر شعلہ بیان مفسر قرآن حضرت مولانا عاصم اقبال صاحب ندوی سیتاپوری ، ناظم اعلی جامعہ فرقانیہ سیتاپور یوپی اوردیگرعلماء کرام کاخطاب ہوگا۔ ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی نے مزید بتایاکہ پروگرام مذکور میں مقررین کے علاوہ ملک کے مشہورحسان الہند ایوارڈ یافتہ شہنشاہ ترنم قاری شراف بسوانی سیتاپوری یوپی ، نعت خواں کے حیثیت سے شرکت فرمارہے ہیں۔ مزید دو نعت خواں شاعراسلام قاری نثار دانش لوہردگا جھارکھنڈ ومداح رسول عزیزم محمد الطاف شوکت دھنباد جھارکھنڈ کی بھی شرکت کی یقینی ہے ۔ واضح رہے کہ جلسہ کی صدارت الحاج حضرت مولانا اسرارالحق مظاہری صدر جمعیۃ علما جھارکھنڈ اورنظامت قاری جنید حسین مدرس جامعہ مظہرالعلوم سمریا چترا فرمائیں گے۔ مولاناڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی نے بتایا کہ مذکورہ حضرات کے علاوہ اس پروگرام میں مدارس کے ذمہ داران اساتذہ کرام ،ائمہ مساجد ، خطباء حضرات ، مؤقر علماء کرام اور دانشوران قوم وملت اوربہی خواہان ملت اسلامیہ تشریف لارہے ہیں ۔ جن کے دست مبارک سے خوش نصیب حفاظ کرام کے سروں پردستار فضیلت باندھی جائے گی ۔ لہٰذا تمام لوگوں سے مؤ دبانہ گذارش ہے کہ جلسہ مذکور میں اس کی اہمیت وافادیت کو پیش نظررکھتے ہوئے شرکت فرمائیں اورعلماء کرام کے مواعظ حسنہ سے مستفیض ہوں ۔ ہم تمام لوگوں کے بے حد ممنون ومشکورہوں گے ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے جامعہ کے اساتذہ کرام خصوصاً حافظ محمد فیروز ،مولاناعابدین اوردیگرکارکنان کوشاں اوردن رات مصروف ہیں ۔ آپ حضرات بھی دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے اور امت مسلمہ کے لئے رشد وہدایت کا ذریعہ بنائے ۔ اہل خیر حضرات سے جلسہ کےاخراجات کے لئے خصوصی توجہ دینے کی اپیل ہے ۔

Leave a Response