مسلمانوں کی سیاسی و سماجی, تعلیمی و مذہبی اور اخلاقی و عملی اصلاح اور فلاح و بہبود کیلئے ہمارے اکابرین نے ملک کی آزادی سے قبل اور بعد میں بھی کئی تنظیمیں اور ادارے قائم کئے جن میں کچھ نے آزادی کے بعد دم توڑ دئے تو کچھ آج بھی اپنی بے اثری کے باوجود قائم ہیں,آزادی کے بعد مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے نام قائم ہونے والے ریاستی اور ملکی سطح پر قائم ہونے ادارے اور تنظیموں کی کوئی تعداد متعن نہیں ہے,لیکن کچھ تنظیم اور ادارے ہمارے اکابرین نے آزادی سے پہلے اور بعد میں بھی ایسے قائم کئے جس کا اثر و رسوخ حکومت اور عوام دونوں کے اوپر یکساں طور پر اس وقت تک قائم رہا جب تک ان اداروں اور تنظیموں کی قیادت و سیادت موروثیت کے بجائے باصلاحیت, حوصلہ مند, نڈر اور بیباک قائد کے ہاتھوں میں رہی, جن میں دارالعلوم دیوبند, مظاہرالعلوم سہارنپور, ندوۃ العلماء لکھنؤ, علیگڑھ مسلم یونیورسٹی, عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی ,جمیعۃ العلماء ہند, تبلیغی جماعت, جماعت اسلامی ہند, امارت شرعیہ بہار بنگال اڑیسہ و جھارکھنڈ, آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ, مسلم مجلس مشاورت, آل انڈیا ملی کونسل وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں, ان مذکورہ اداروں میں کئی ادارے الحمداللہ موروثیت و اجارہ داری اورآپسی اختلاف و انتشار کی بنیاد پر ٹوٹ پھوٹ و تقسیم کی لعنت سے محفوظ ہیں لیکن ہمارے کئی بڑے ادارے موروثیت اور اجارہ داری کی بنیاد پر ٹکڑوں میں تقسیم ہوگۓ, ان ٹوٹے ہوئے اداروں, تنظیموں اور جماعتوں کو جوڑنے اور ایک کرنے کی ساری محنتیں اور کوششیں مخلصین اور محبین کی بے اثر اور بیکار ہو گئیں, ضد اور ہٹ دھرمی نے آخر کار عوام کو بھی تقسیم کر دیا, اکابر کی ضد اور ہٹ دھرمی پر پردہ ڈالتے ہوئے ہم نے کہنا شروع کردیا کہ ” اللہ کو یہی منظور تھا ” دونوں اداروں اور دونوں جماعتوں سے کام ہورہا ہے اور عوام و طلباء کو فائدہ پہنچ رہا ہے ” اس تقسیم میں بھی اللہ کی مصلحت پوشیدہ ہے” وغیرہ وغیرہ, حتی کہ اپنی نفسانیت اور جاہ پرستی پر مبنی اختلافات کو ہم نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اختلافات سے جوڑ کر اپنے دل کو مطمئن کرلی(پہلا قسط) (جاری )
रांची: प्राइवेट स्कूल्स एंड चिल्ड्रेन वेलफेयर एसोसिएशन के झारखण्ड के कार्यकारी अध्यक्ष मोहम्मद उस्मान ने बताया कि राँची के कड़रु में जामिआ बैंक्विट हॉल में आगामी 1 जुलाई दिन सोमवार समय पूर्वहन 10 बजें से होने वाले 12वां प्रतिभा सम्मान समारोह की तैयारी पूर्णरूप से चल रही है अत्यंत हर्षोल्लास के साथ एसोसिएशन के राष्ट्रीय अध्यक्ष शमायल अहमद की अध्यक्षता में पुनः12वीं बार पासवा झारखण्ड द्वारा मैट्रिक एवं इंटर के जैक,सीबीएसई, आईसीएसई बोर्ड के प्रतिभाशाली छात्रों को सम्मानित किया जाएगा।इस सम्मान समारोह के मुख्य अतिथि कल्पना मुर्मू सोरेन गांडेय विधायक...