Saturday, July 27, 2024
Blog

شاگردان مفتی حقانی کی اہم بیٹھک یکم نومبر کو

مفتی صاحب کی حیات وخدمات پر سیمنار طئے* سیمنارسے‌متعلق لیۓ جائیں گے اہم فیصلے

صاحب گنج جھارکھنڈ
ایم اے انصاری 28/10/23
ضلع کے بڑا سوناکوڑ میں واقع الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک اہم مجلس منعقد ہونے جارہی ہے موصولہ جانکاری کے مطابق جامع المعقولات والمنقولات نابغہ روزگار عبقری شخصیت مفتی عبدالعزیز حقانی رحمہ االلہ کی حیات وخدمات پر سیمنار طئے ہے جس کی تیاریوں کو لیکر کئی مجلسیں ہونی ہیں اس سلسلہ کی پہلی بیٹھک مفتی صاحب کے شاگردان وتلامذہ کی نومبر کی پہلی تاریخ کو بڑا سوناکوڑ کے الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی میں ہوگی
اس کی اطلاع دیتے ہوئے شیخ اجمل سلفی چئیرمین الفلاح نے بتایاکہ الفلاح کے زیر اہتمام آئندہ 20/21 اپریل 2024 کو مفتی صاحب کی شخصیت حیات وخدمات پر دوروزہ سیمنار ہوگا
ملک بھر کے مقالہ نگاران کو دعوت دی جاچکی ہے
اس موقع پر ادارہ الفلاح کی تعلیمی تعمیری ترقی کے لئے تعلیمی بیداری کانفرنس بھی ہوگی
سلفی صاحب نے‌مزید کہا کہ دونوں روز دن میں سیمنار ہوگا اور رات کو‌ تعلیمی بیداری کانفرنس ہوگی جس کے لئے نامور مقررین وجیدخطباء کرام کے نام خطوط روانہ کئے جاچکے ہیں
سیمنار کی تیاریوں اور اس کے اغراض ومقاصد کے پیش نظر آیندہ یکم نومبر بروز بدھ مفتی صاحب کے شاگردان کی ایک مٹینگ طلب کی گئی ہے جو الفلاح کی پرشکوہ مسجد میں بعد نماز ظہر منعقد ہوگی
خیال رہے کہ ‌مفتی صاحب کے شاگردان کوخط بھیجنے‌کا‌سلسلہ جاری ہے ہر ممکن انہیں اطلاع دی جارہی ہے
غور طلب ہے کہ مفتی صاحب رحمہ اللہ نے کئی اہم تعلیمی اداروں میں تدریسی زندگی گذاری ہے
مغربی بنگال کے ‌ماٹھ پلسہ اور مہیشاڈوھری کے علاوہ صاحب گنج جھارکھنڈ کے جامعہ اسلامیہ سلفیہ عبداللہ پور جامعہ شمش الہدی دلالپور اورجامعہ اصلاح المؤمنین برہیٹ صاحب گنج جھارکھنڈ میں مختلف علوم و فنون کی کتابیں پڑھائی ہے تقریباچار دہائیوں تک انہوں نے صحیحین کا درس دیا 1981 سے تادم حیات فتویٰ نویسی کرتے رہے انکے شاگردان ہزاروں کی تعداد میں ہیں
اجمل سلفی نے کہا کہ یکم نومبر کی مٹینگ کی تیاری چل رہی ہے
ان‌شاءاللہ یہ بیٹھک بڑی کارآمد ہوگی

Leave a Response