Saturday, July 27, 2024
Hazaribag News

حضرت مولانا اسلام قاسمی استاذحدیث وقف دارالعلوم دیوبندکے انتقال پُرملال پر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کا اظہارتعزیت

 

ھزاریباغ 20جون:
نامورعالم دین حضرت مولانا محمد اسلام قاسمی کے انتقال پُرملال پر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیاہے ، مولانا مرحوم دارالعلوم وقف دیوبند کے مایۂ ناز استاذحدیث وتفسیر اور وعربی کے ادیب تھے،متعدد کتابیں ان کے نوک قلم سے نکل کر منظرعام پر آئیں اور اہل علم سے دادتحسین حاصل کیں۔مولانا ایک سادہ اور متواضع انسان تھے ،جھارکھنڈ کے ایک پسماندہ ضلع جامتاڑا میں پیدا ہوئے اوراپنی بے پناہ علمی جدوجہد اورفضل خداکی بدولت ازہرہند دارالعلوم دیوبند اور وقف دارالعلوم دیوبند کے منصب تدریس پر بالترتیب فائز ہوتے چلے گئے اورعلمی دنیامیں اپنی ایک پہچان بنائی،مولانامرحوم جھارکھنڈ کے متعدد مدارس کے سرپرست رہے اور صوبہ کی ہر طرح کی علمی اورتحریکی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے، بلاشبہ ان کی رحلت سے جہاں علمی دنیا سوگوار ہے ،جھارکھنڈ کے ارباب مدارس علماء اور عام مسلمان غمزدہ ہیں،اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطاء کرے ،پسماندگان کو صبر جمیل کی دولت سے سرفراز فرمائے۔ مفتی محمدشہاب الدین قاسمی

 جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے ضلعی جمعیتوں اورارباب مدارس ،ائمہ مساجد سے خصوصیت کے ساتھ ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی اپیل کی ہے ۔

Leave a Response