Jharkhand NewsRanchi Jharkhand News

اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ حضرت امیر شریعت کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

Share the post

تلنگانہ اور کرناٹک کی طرز پر جھارکھنڈ اسمبلی میں بھی وقف ترمیمی بل کو مسترد کرنے کی درخواست
رانچی (پریس ریلیز) 03 اکتوبر
بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ کے امیر شریعت اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین صاحب سے ملاقات کی۔ انہوں نے وقف ترمیمی بل کے تعلق سے اپنے جذبات کو وزیر اعلیٰ تک پہنچایا اور ان سے تلنگانہ اور کرناٹک کی طرح ترمیمی بل کو مسترد کرنے کی درخواست کی۔جس کی تائید جناب سید ناصر حسین اور مولانا محب اللہ ندوی صاحب نے بھی۔ ریاستی وزیر جناب عرفان انصاری اور ریاستی کانگریس صدر جناب کیشو مہتو کملیش کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں ارکان پارلیمنٹ اور وقف ترمیمی بل کے لیے بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر ناصر حسین اور مولانا محب اللہ ندوی، کے علاوہ منت رحمانی شامل تھے۔ انواراحمد انصاری، قاضی محمد انظار عالم قاسمی، مولانا مفتی انور قاسمی، مولانا تہذیب الحسن رضوی، جناب فہد رحمانی، احتشام رحمانی نمایاں طور پر شامل تھے۔

Leave a Response