Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand

جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا کی طالبات نے میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کیں

مسلم بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے مشہور و معروف ادارہ جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا کی طالبات نے میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کیں ہیں، درجہ سوم کی طالبہ صاحبہ، شاہینہ اور دورہ حدیث شریف کی طالبات سلمی حیدر ماجدہ پروین، سیرالنساء، درجہ دوم کی طالبہ عائشہ علی حسن اور درجہ حفظ کی طالبہ کلثوم مشتاق نے میٹرک کا امتحان دیا تھا اور اب نتیجہ سامنے آیا ہے تو ان طالبات نے اچھے نمبرات حاصل کرکے والدین، اساتذہ، اپنے علاقے اور اپنے ادارے کا نام روشن کیں ہیں ۔الحمداللہ سات طالبات میں سے پانچ طالبات فرسٹ ڈیویزن سے کامیاب ہوئیں اور باقی دوطالبات نے سکنڈ ڈیوزیزن سے کامیاب ہوئیں۔
جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا شروع سے ہی دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم پر خصوصی توجہ دیا ہے، یہاں انگلش، ہندی، میتھ اور سائنس وغیرہ کی تعلیم کے لیے باضابطہ ایک ٹیچر مقرر ہے وہیں شعبہ کمپیوٹر میں بھی طالبات کو کمپیوٹر پڑھانے کے لیے ماہر استاذ رکھے گئے ہیں۔ بغدادی قاعدہ سے لے کر حفظ تک اور درجہ اعدادیہ سے لے کر مکمل عالمہ کورس کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا معیاری نظام قائم ہے ۔

Leave a Response