چوڑیہار ویلفیئر ٹرسٹ کی تشکیل
جھارکھنڈ حکومت سے چوڑیہار سماج اور مسلمانوں کی پسماندہ ذاتوں کے لیے 5 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ: عبدالخالق
رانچی: چوڑیہار ویلفیئر ٹرسٹ، رانچی کے بینر تلے جھارکھنڈ چوڑیہار سماج کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میٹنگ سماجی کارکن عبدالخالق ننھو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر ریاستی سرپرست عبدالخالق ننہو نے کہا کہ آج بھی ہمارا سماج تعلیم میں بہت پیچھے ہے۔ کسی بھی سماج کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب اس معاشرے میں زیادہ سے زیادہ لوگ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی اور آپ کے معاشرے کی ترقی اسی صورت میں ممکن ہے جب معاشرے کے لوگ منشیات کے استعمال سے دور رہیں۔ چھوٹی چھوٹی ناراضگیوں کو دور کرکے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوڑیہار سماج کو آگے بڑھانا چاہیے تاکہ معاشرے کے دبے کچلے ہوئے لوگوں کی ضرورت کے وقت مدد کی جاسکے۔ میٹنگ کے دوران چیئرمین شکیل احمد نے کہا کہ یہ ٹرسٹ چوڑیہار برادری کی بہتری، معاشی حالت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ سکریٹری محمد فیروز نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت کو چڑیہار برادری کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔ یہ سماج دلتوں کے مقابلے میں بھی پسماندہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے جھارکھنڈ چوڑیہار برادری کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران چوڑیہار ویلفیئر ٹرسٹ بھی قائم ہوا۔ جسکے دو سرپرست حاجی یاسین، سرپرست عبدالخالق ننہو، صدر شکیل احمد، سیکرٹری محمد فیروز، خزانچی محمد ظفر عالم، نائب صدر اسلم، چیف ایڈوائزر پروفیسر زبیر عالم کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ کے تمام نمائندے بشمول محمد جمیل اختر، غازی حسن، نسیم الحق، محمد فیروز، محمد شوکت، محمد یاسین موجود تھے۔