Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand News

مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

رانچی: مدرسہ حسینیہ حسین آباد کڈرو رانچی میں پہلی بار عید ملن تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس کی صدارت مدرسہ حسینیہ کڈرو کے مہتمم حضرت مولانا محمد نے کی اور کہا کہ اس عید ملن تقریب کا مقصد آپسی اتحاد کو بڑھانا‌۔ ہندوستان ایک چمن کی مانندہے، جس میں طرح طرح کے پھول کھلتے ہیں۔ یہ چمن کے مالی کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام پھولوں کی آبیاری کو یقینی بنائے۔ بعض نادان پھولوں کے درمیان بھید بھاو کرتے ہیں۔

اسلام انسانوں کے درمیان احترام کی تعلیم دیتا ہے۔ رسول ﷺ نے فرمایا کہ تمام مخلوق اللہ کا کنبہ ہے۔ اللہ کے کنبہ کے ساتھ بھید بھاو اور تعصب کو روا رکھنا کسی بھی شریعت میں درست نہیں ہو سکتا۔آخر میں آے ہوئے سبھی مہمانوں کی ٰضیافت سویوں اور دیگر پکوان سے کی گئی۔ اس موقع پر مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی جنرل جمعیتہ علماء جھارکھنڈ،

مولانا سلمان محمد، مولانا عدنان محمد، قاری عبد الحفیظ عرفانی امام پتھلکدوا مسجد، قاری خورشید، مولانا فیروز،بلڈر اسلم ظفر ڈورنڈا، سعید احمد انصاری میدانتا ہاسپٹل، آصف خان سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، سرفراز سینئر ایڈووکیٹ، سی اے عبد اللہ، ڈاکٹر ابرار عالم منت ہاسپٹل، حاجی ظہیر بہار فوٹ وئیر، حاجی عارف کلال ٹولی

حاجی فیروز ڈیپاٹولی، محمود علی سیسئ،محمد ایوب نیا سرائے،شمشاد الملک فر ہاد،عادل خان-عاقب خان اسٹیل مرچنٹ، حافظ افروز کڈرو، شاہد رحمان ڈورنڈا، حاجی عبد الرحیم صدر کڈرو جامع مسجد، تفضل حسین نیا سرائے،خالد خان ڈی آئی جی آفس، حافظ منیر کڈرو، کلیم انصاری سیکریٹری جامع مسجد کڈرو،سہیل خان کڈرو، منو کڈرو،

حافظ عارف، قاری خورشید، قاری اسرائیل،مصطفی راج دھانی بیکری، حافظ عبد الماجد،صحافی سعید احمد، صحافی عادل رشید، امتیاز، ابوذر غفاری، سمر امام، انور، نازش ملک، راشد عمران اس کے علاوہ شہر کے وکلاء ڈاکٹر دانشوران صحافی اور سرکردہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Response