ڈاکٹر سریندر کور نیلم کےدو ہندی شعری مجموعوں کی رونمائی ہوئی ۔


رانچی ۔ پی آر ۔
8 دسمبر 2024 کی شام جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے پی پی کمباؤنڈ واقع گرو نانک ہائر سیکنڈری اسکول کے خوبصورت ہال میں جھارکھنڈ کی جانی مانی مشہور و معروف کوتری / شاعرہ ڈاکٹر سورندر کور نیلم کے دو ہندی شعری مجموعوں ” تم آئو گے نا ؟ ” اور “کل کل راگنی ” کی رونمائی ہندی اور اردو کی معروف ہستیوں کے ہاتھوں ہوئی ۔ اس پر وقار تقریب کی صدارت ہندی کے عالم اور کوی آچار یہ ہرے رام ترپاٹھی چیتن نے کی ۔ ان دونوں شعری مجموعوں پر ڈاکٹر اشوک پریہ درشی ، ڈاکٹر ودیا بھوشن ، ڈاکٹر مایا پرشاد ، جانے مانے اردو شاعر نصیر افسر اور اخیر میں صدر تقریب آچاریہ ہرے رام
تر پارٹھی چیتن نے تفصیلی چرچے کیے ۔ رسم اجرا سے قبل مندرجہ بالا تبصرہ نگاروں کو مومنتو شال اور پھول کے چھوٹے گملوں سے نوازا گیا ۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض جواں سال کوہتری سیما چندریکا تیواری نے بڑی خوش ا سلوبی سے نبھایا ۔

ابتدا میں کویتری سنگیتا سہائے انو بھوتی نے ڈائس پر تمام مہمانان اعزازی اور تمام معزز سامعین کا والہانا استقبال کیا ۔ کویتری رینو جھا نے بالخصوص تمام مہمان اعزازی اور بالعموم تمام معزز سامعین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دے کر اس تقریب کو بے حد کامیاب بنایا ۔ ڈاکٹر سرندر کور نیلم کے سرگرم خاوند سردار جگد یو سنگھ کمل ، صاحبزادے یشدیپ سنگھ ، بہو چرن جیت کور سونیا ، بیٹیاں شکتی کور اور مہیما کور نے پوری تقریب کے دوران بہت سرگرم رہے اور مہمانوں کی خدمت میں لگے رہے ۔ راجدھانی رانچی میں ایک عرصہ کے بعد ہندی کی اتنی اچھی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔
