All India NewsBlog

مفتی محمد عمر فاروق کو قاضی شریعت منتخب کئے جانے پر مبارکباد بادی

Share the post

بسم اللہ الرحمن الرحیم
رانچی :(عادل رشید) الحمد للہ 5 مئ2026 بروز منگل حضرت مولانا مفتی محمد عمر فاروق قاسمی چتراوی صاحب کو ضلع لاتیہار کے قاضیِ شریعت کے باوقار منصب کے لیے منتخب فرمایا گیا۔
یہ انتخاب دراصل آپ کی علمی بصیرت، فقہی مہارت، دیانت و امانت اور دینی و ملی خدمات کا روشن اعتراف ہے۔ بلاشبہ قاضیِ شریعت کا منصب ایک عظیم امانت اور نہایت حساس ذمہ داری ہے، اور ہمیں کامل یقین ہے کہ آپ اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعہ عدل و انصاف کے ساتھ اس ذمہ داری کو بخوبی انجام دیں گے۔
اس پُرمسرت موقع پر ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عزیز گرامی کی خدمتِ میں ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں اور بارگاہِ ایزدی میں دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت کے ساتھ اس منصب کے تقاضوں کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آپ کے فیصلوں کو حق و انصاف کا مظہر بنائے، آپ کے علم و عمل میں مزید برکتیں نازل فرمائے، اور آپ کو دینِ متین کی عظیم خدمات انجام دینے کا ذریعہ بنائے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے لیے یہ منصب دنیا و آخرت کی سعادتوں، عزتوں اور کامیابیوں کا وسیلہ بنائے۔آمین یارب العالمین
از طرف
محمد شہاب الدین مظاہری ناظم تعلیمات مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی کانکے رانچی جھارکھنڈ

Leave a Response