برموانومنڈل کے کتھارہ فٹبال میدان میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس 12/ نومبرکو
، تیاریوں کاجائزہ لینے پہونچے مولانا سید شاہ علقمہ شبلی اورمولانا محمد قطب الدین رضوی،
برمو:- (ضلع بوکارو) موجودہ دور میں ملک وملت کے سامنے جوحالات درپیش ہیں ان سے ہندوستان کاہرایک شخص واقف ہے، اب جب کہ ملک کی جمہوریت، آپسی خیرسگالی، یکجہتی، آئین اور رواداری کو صاحبان اقتدار جس طرح سے نقصان پہنچارہے ہیں وہ ملک کی سالمیت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے اسی کے ساتھ مسلمانوں کے بہت ہی سلگتے مسائل داخلی وخارجی ہیں جنہیں حل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور جب جب بھی ملک وملت اور قوم مسلم کے سامنے پیچیدہ مسائل درآے ہیں تب تب ادارہ شرعیہ تاریخی خدمات انجام دینے میں سرفہرست رہاہے آج بھی جن مسائل سے ملت دوچارہے ان سب کے سد باب کے لئے مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے زیراھتمام سابق ممبرآف پارلیامنٹ غازئ ملت علامہ غلام رسول بلیاوی کی قیادت ونیابت میں گزشتہ 13/ دسمبر2022 سے بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیسہ میں تقریباً 19/ ایجنڈوں پرمشتمل “ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس “مرحلہ وار رواں پزیرہے اس تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام کے بعد پانچویں مرحلہ کی تیاریاں زوروں پرہیں اسی پانچویں مرحلے میں جاری شیڈول کے مطابق آئندہ 12/ نومبر2023 بروز اتوار 9/ بجے دن سے 2 بجے دن تک بوکاروضلع برموانومنڈل کتھارہ فٹبال میدان میں “ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس “کاانعقاد کیاجائیگاجس کی تیاریوں کاجائزہ لینے خانقاہ منعمیہ مظہریہ رانچی کے سجادہ نشیں مولاناسیدشاہ علقمہ شبلی قادری اور ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد قطب الدین رضوی علاقہ برمو چلکری کتھارہ کھیتکو پہونچے جہاں ائمہ مساجد، علماء کرام، مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران اور نوجوانوں سے ملے بعدہ محمد شبیر مکھیاکے دولت کدے پر یکم اکتوبرکو مولاناسیدشاہ علقمہ شبلی قادری کی صدارت میں نشست عام ہوئ جس میں موسلادھاربارش کے باوجود جھرکی، کھیتکو، چلکری، کتھارہ، کارگلی، برمو، بوکارو تھرمل، راجہ بیڑا، پھسرو، ساڑم، بروابیڑا، کڑکپنیہ، جرنگ ڈیہ، آسناپانی، نواڈیہ، ٹپکاڈیہ، رحیم گنج، کاچھو، چھپرگڑھا، بھوڑمکا،گھوٹیاٹانڈ،بھنیاٹو،کولہیابیڑا،ایر،پچھری،انگبالی،پرناٹانڈ،مانگو،
بستیغیا،الارگو،مونگو،نرا،لیموڈیہ،
سہریا،تارانار،منجھلی ٹانڈ، پرس بنی، اور برمواطراف کے بستیوں، کالونیوں اور دیگرعلاقوں سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، نشست میں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی نے کہاکہ تحریک کے دورے اور اجلاس میں ملک کے نامور مشائخ، خطباء، شعراء، اسکالرز اور دیگرماہرین کی شمولیت ہوگی انہوں نے کہاکہ آج جسطرح سے ایک منظم پلان کے تحت مسلم معاشرے کی وہ بیٹیاں جو انٹرمیڈیٹ ،گریجویشن اور پی جی کررہی ہیں انہیں ٹارگیٹ کرکے مبینہ گینگ کے افراد لالچ دیکراور پیارومحبت کے جال میں پھنساکر مذہب تبدیل کراکر مندروں میں شادی کچھ دنوں کے لئے رچائ جاتی پھر چندہی مہینے بعد اس بچی پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں یہ مسلم معاشرہ کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے اسی طرح آج معاشرہ میں منشیات کارجحان بڑھ رہا ہے اور مسلم معاشرہ میں شادیات ودیگرتقریبات میں دھڑلے سے ڈی جے، ناچ گانا بجانا، مطالبہ جہیز اور کھڑے کھڑے کھانے پینے جیسے حرام عمل کو فروغ دیا جا رہا ہے ان کے علاوہ ریاست کے مسلمانوں کے بہت ہی پیچیدہ مسائل درپیش ہیں یہی وجہ ہے کے ایسے پرفتن ماحول میں ادارہ شرعیہ تاریخ ساز پہل کرکے پیچیدہ مسائل کوحل کررہاہے اور درآئیں خرابیوں کو دور کرنے، مسلمانوں کی نئ نسلوں کے بہتر مستقبل نیزتحفظ وبقاکے لئے تحریک بیداری کارواں اور اجلاس جاری ہے جس کے مثبت نتائج پورے ملک میں سامنے آرہے ہیں انہوں نے تحریک بیداری کے دیگراغراض ومقاصد پربھی روشنی ڈالا، نشست میں مرکزی انجمن اصلاح المسلمین اتری چھوٹاناگپور کے صدر جناب منیرالدین احمد نے کہاکہ وقت کااہم تقاضہ معاشرے میں تحریکات پیداکر بہترمعاشرہ کی تشکیل اور حصول حقوق کے جدوجہد کی ضرورت تھی جسے ادارہ شرعیہ نے محسوس کیااور کارگروتاریخی قدم بڑھادیاہے انہوں نے کہاکہ سارے مسلمانوں کو چاہیئے کہ تن من دھن سے تحریک کے اجلاس کوکامیاب کریں اور اپنی مذہبی وسماجی خدمت پیش کریں، اتری چھوٹاناگپور انجمن کے چیئرمین مرحوم ایم ایل اے عزرائیل انصاری کے بڑے صاحبزادے جناب محمد اسرافیل عرف ببنی نے زوردارتیاری کرنے اور نوجوانوں کومنسلک کرنے پرزوردیا،مکھیا محمد شبیرنے کہاکہ برموعلاقہ کے مسلمانوں کی خوشنصیبی ہے کہ علاقہ میں ادارہ شرعیہ نے تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کرنے کاموقع عنایت فرمایا،محمد پرویزعالم نے کہاکہ تحریک بیداری کااجلاس اس علاقے میں بہت ضروری تھامتحدہ کوششوں سے اسے کامیاب کیاجائیگا ان شاءاللہ،محمدامتیازمکھیاعلاقہ جرنگڈیہ نے کہاکہ غازئ ملت علامہ غلام رسول بلیاوی کی قیادت میں جوتحریک چل رہی ہے ملک وملت کو اس سے بڑے فائدے حاصل ہورہے ہیں ،حاجی عبدالقدوس نے تیاری کو تیزکرنے کے لئے علاقے کادورہ کرنے پربل دیا،محمدقلندر نے گاؤں گاؤں میں تیاری کمیٹی بنانے پرزوردیا، محمدپرویزنے کہاکہ اس علاقہ میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کی تاریخ ملنے سے مسلمانوں میں خوشی کی لہرپائ جارہی ہے،محمد قربان علی نے کہاکہ تن من دھن سے اجلاس کو کامیاب بناے کی بھرپور کوشش جاری ہے
نشست میں دیگرذمہ داروں نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کیئے
نشست میں 101 / افراد پرمشتمل تیاری کمیٹی کی تشکیل دی گئ جس کے صدر متحرک وفعال مکھیامحمد شبیر کھیتکو کو بنایا گیا اور تیاری کمیٹی کے سرپرست محمد اسرافیل عرف ببنی، محمد منیرالدین، حاجی عبدالقدوس،مولاناہاشم قادری، مولاناشمیم القادری، مولانامقصود عالم، مولاناعبدالرزاق، مولاناقاری مشتاق عالم، اور سیکریٹری محمدپرویزعالم کارگلی، محمد امتیازمکھیاجرنگ ڈیہ،محمد حسن، غلام حیدر چلکری، محمد قلندر اور نوجوان ٹیم کے سیکریٹری وخازن محمد پرویزانصاری کھیتکو کو نامزد کیاگیا ان کے علاوہ تیاری کمٹی میں محمد حسن، سیدہارون عرف پرنس، محمد رئیس عالم، محمد شرافت، محمد جابرجھرکی، محمد سلیم، غلام سرور، ابوالفرحہ مدنی، مولاناہاشم، سفیرالدین، محمدظہور، اسدانصاری، ابرارخان، غلام دستگیر، معیدانصاری، الیاس انصاری وغیرہ منتخب کیئے گئے ہیں ان کے علاوہ تیاری کمیٹی میں برموانومنڈل کے ہرمسلم گاؤں کے صدر، سیکریٹری ،امام حضرات، علماء کرام اور مدارس کے اساتذہ ممبر بناے گئے، فیصلے کے مطابق تیاری کمیٹی کے افراد انومنڈل کے علاقوں کادورہ کرینگے، ساؤنڈ سسٹم کی ذمہ داری محمدپرویز عالم کارگلی نے لیااور لوگوں نے بڑھ چڑھ کر اپناتعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی، میٹنگ کی تمام ترکارروائیوں کی تائیدوتوثیق صدرمجلس پیرطریقت حضرت مولاناسید شاہ علقمہ شبلی قادری نے کیااور نشست کااختتام حضرت کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔سبھی شرکاء نشست کے ظہرانے وضیافت کاانتظام مکھیامحمد شبیرانصاری نے کیا، دریں اثناءپیرطریقت حضرت مولاناسیدشاہ علقمہ شبلی قادری اور ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے مسلم بچیوں کاہاسٹل مدرسہ جامعیہ ثریاللبنات کھیتکو کابھی معائینہ کیا جس کی تعلیم وتربیت اور نظم ونسق دیکھ کر خوشیوں کااظہار کیااور جامعہ کے لئے دوچند رہنماخطوط وھدایت منتظمین کو دیئے۔