Saturday, July 27, 2024
Blog

مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع لاتیہار کا انتخاب عمل میں آیا

صدرمفتی گلزار قاسمی ، نائب صدر مولانا عبد الواجد چترویدی اور جنرل سکریٹر مولانا رضوان دانش منتخب


رانچی؍لاتیہار:مورخہ ۱۲؍اکتوبر بروز جمعرات ۲۰۲۳ء زیر صدارت مولانا صابر حسین صاحب مظاہری بہ مقام مدرسہ خیر العلوم چندوا (ٹوری)لاتیہار مجلس علماء ضلع لاتیہار کی انتخابی نشست کا انعقاد ہوا۔ نشست کا آغاز قاری وہاج صاحب کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ قاری صہیب احمد صاحب نے نعت نبیؐ پیش کی۔ مجلس علماء کے ریاستی صدر مولانا صابر حسین صاحب مظاہری ، نائب صدر مولانا شریف احسن صاحب مظاہری ، جنرل سکریٹری مفتی محمد طلحہ ندوی ، رکن عاملہ قاری صہیب احمد صاحب ، مولانا عبد المنان صاحب اصلاحی ،مولاناومفتی غازی صلاح الدین صاحب مظاہری کی نگرانی نیز علاقے کے علماء کی موجودگی میں مجلس علماء جھارکھنڈ لاتیہار کا انتخابی عمل بحسن خوبی انجام پایا۔ نیز اتفاق رائے سے صدر ، نائب صدر ، سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری اورخزانچی کے پانچ عہدوں کے لیے علماء کو منتخب کیاگیا۔ صدر مفتی گلزار صاحب قاسمی، نائب صدر مولانا عبد الواجد صاحب چترویدی ، جنرل سکریٹری مولانا رضوان دانش صاحب ندوی، جوائنٹ سکریٹری مولانا آصف اقبال صاحب ندوی ، خازن حافظ احسان صاحب ۔مجلس عاملہ کے لیے مندرجہ ذیل حضرات کو منتخب کیاگیا۔ مولانا وسیم صاحب ندوی، مولانااعظم صاحب ندوی، مولانا ابوشحمہ صاحب ندوی، مولانا عارف صاحب قاسمی، قاری وہاج الحق صاحب ،مولانا شہاب الدین صاحب، حافظ عاشق صاحب، حافظ عارف صاحب، مولانا صلاح الدین صاحب۔ وہیں نائب صدرمولانا شریف احسن صاحب مظہری نے مجلس علماء جھارکھنڈ کا تعارف اور اغراض و مقاصد پر مختصراً روشنی ڈالی ۔ جنرل سکریٹری مفتی محمد طلحہ ندوی نے نشست کی نظامت کرتے ہوئے انتخابی عمل کو بھی بحسن و خوبی انجام دیا۔ مولانا صابر حسین صاحب مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ نے ملک کے موجودہ حالا ت میں علماء کے کردار پر پُرمغز اظہار خیال کیا۔ مولانا رضوان دانش صاحب ندوی کی محنتوں سے ضلعی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔ مولانا صابر حسین صاحب مظاہری ، مولانا شریف احسن صاحب مظہری ، مفتی محمد طلحہ ندوی ، قاری صہیب احمد، مولانا عبد المنان اصلاحی، مفتی غازی صلاح الدین ، مولانا مفتی گلزار قاسمی ، مولانا عبد الواجد چترویدی، مولانا رضوان دانش ، مولانا آصف اقبال صاحب ندوی، حافظ احسا ن صاحب، مولانا وسیم ندوی، مولانا اعظم ندوی، مولانا ابو شحمہ ندوی، مولانا عارف قاسمی ، قاری وہاج ، مولانا شہاب الدین، حافظ عاشق، حافظ عارف، مولانا صلاح الدین، حافظ محمد عارف، حافظ محمد امتیاز،حافظ محمد عرفان ، حافظ محمد توفیق، مولانا ظفر اقبال ، حافظ مجیب اللہ، مولانا ابوبکر ندوی، مولانا شوکت اللہ قاسمی ، مولانا صلاح الدین مظاہری ،مولانا محمد اظہار ، مولانا احسان انور ندوی، مولانا اسلم ندوی، حافظ وسیم اکرم ، حافظ محمدعمران ،حافظ محمد شاہدکے علاوہ کثیر تعداد میںعلماء وحفاظ کرام کی شرکت ہوئی۔

1
  1. ↩︎

Leave a Response