Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand

انجمن ترقی اردو رانچی کی ایک اہم نشست منعقد

آج مورخہ 20جنوری بروز سنیچر انجمن ترقی اردو ضلع رانچی کی ایک نشست زیر صدارت شریف احسن مظہری بمقام دفتر امن یوتھ سوسائٹی منعقد ہوی جسمیں حلقہ ہند پیری اور شہر کے دیگر علاقوں کے محبان اردو، علماء، و دانشور حضرات نے شرکت کی، نشست میں سب سے پہلے انجمن کے مرکزی نمائندہ خصوصی جناب ایم۔ زیڈ۔ خان صاحب نے انجمن ترقی اردو کا تعارف، اس کے مقاصد اور نہایت قلیل مدت میں انجمن کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ محض چند ماہ کی مدت میں تقریبا 20اضلاع میں اڈہاک کمیتیاں قائم کی جا چکی ہیں

جو اول روز سے ہی سرگرم عمل ہیں، جگہ، جگہ نشستیں منعقد کی جا رہی ہیں اور انجمن کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کا عہد پیمان کیا جا رہا ہے، انہوں نے ممبر سازی مہم کو تیز تر کرنے پر بھی زور دیا شریف احسن مظہری نے رانچی ضلع کے حوالے سے حلقہ وار نشستوں کی رپورٹ پیش کی انہوں نے تحریک سے نوجوانوں کو جور نے اور اسے عوامی جذبات سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا مشہور سماجی و سیاسی کارکن ایس۔ علی نے سرکاری و بیورو کریسی کی سطح سے اردو کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مدلل طور پر پردہ فاش کیا انہوں نے تمام ملی و لسانی تنظیموں کو ایک ساتھ مل کر اردو کے حقوق کی بازیابی کی کوششیں کر نے کی ضرورت کا احساس دلایا،

نشست میں جناب خالد سجاد، صاحب، جناب اقبال احمد صاحب؛ مولانا عبد الروف قاسمی صاحب اور جناب ممتاز شکیل صاحب نے بھی اپنے قیمتی خیالات کا اظہار فرمایا اور نہایت قیمتی مشورے بھی دےء، جناب ڈاکٹر جمشید قمر صاحب اپنی خوبصورت نظامت کے درمیان بھی بری مہارت کے ساتھ بیچ، بیچ میں انجمن ترقی اردو کی ضرورت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے رہے۔ نشست کو کامیاب بنانے میں محمد کلام کا اہم کردار رہا۔ نشت میں مولانا یوسف مفتاح صاحب، جناب ممتاز شکیل صاحب، عبدالباری صاحب؛ صحافی عادل رشید صاحب، جناب حاجی علی عباس صاحب، یاسمین لال صاحبہ کے علاوہ متعدد خواتین و حضرات موجود تھے

Leave a Response