امیر شریعت حضرت مولانا مفتی محمد نذر توحید صاحب دامت برکاتہم کا بہار کی سرزمین پر پرزور استقبال۔
امارت شرعیہ جھارکھنڈ کے امیر شریعت اول کا بہار کے ضلع مدھوبنی میں پہلا اجلاس۔
آج مورخہ 28 جنوری کو بہار کے ضلع مدھوبنی میں ایک مشہور قصبہ سہرول میں حضرت امیر شریعت مفتی و مولانا محمد نذر توحید صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کی صدارت حضرت مولانا خالد ندوی غازی پوری صاحب دامت برکاتہم فرما رہے ہیں، یہ پروگرام اس اعتبار سے بہت اہم ہے کہ بہار کا ضلع مدھوبنی اپنی ایک ثقافتی اور علمی پہچان رکھتا ہے، اور اس ضلع کی تحریک کا اثر و رسوخ پورے صوبہ بہار پر پڑتا ہے، یہ پروگرام رابعہ گرلز اسکول و دار التحفیظ سہرول ضلع مدھوبنی بہار میں منعقد کیا جا رہا ہے، اس اجلاس کی اہمیت اس بات سے لگائی جا سکتی ہے کہ یہ اجلاس طاہر حسین ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اور انٹرنیشنل ندوی فورم کے باہمی شراکت سے منعقد ہو رہا ہے اور اس میں بہار کے باثر سماجی، سیاسی، علمی اور روحانی شخصیتوں کی شرکت بھی ہو رہی ہے، جس میں حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ، سابق ناظم امارت شرعیہ بہار، جھارکھنڈ واڈیشہ،حضرت مولانا ثناء الہدی قاسمی صاحب دامت برکاتہم، ناءیب ناظم امارات شرعیہ بہار،جھارکھنذ و اڈیشہ اور دیگر ملکی سطح کے تنظیم کے ذمہ داران کا نام شامل ہے۔
ضلع مدھوبنی بہار کی عوام اس بات پر نازاں ہیں کہ ان کی سرزمین پر بڑے علماء کرام کی آمد ہو رہی ہے اور یہ بھی ایک تاریخی لمحہ ہے کہ جھارکھنڈ کی امارت شرعیہ کے قیام کے بعد ضلع مدھوبنی کو یہ شرف حاصل ہو رہا ہے کہ پہلی بار بہار کی سرزمین پر امیر شریعت حضرت مولانا مفتی محمد نذر توحید صاحب جلوہ افروز ہو رہے ہیں، ان عظیم ہستیوں کی آمد سے بہار کی عوام میں خوشی کی لہر ہے اور سبھی لوگ پر امید ہیں کہ جھارکھنڈ کی طرح بہار کی بھی تنظیمی ساکھ مضبوط ہوگی اور اداروں میں شرعی اور دینی معیار قائم ہوگا۔ انشاء اللہ
محمد ناظم صدر مجلس نوجوانان ضلع مدھوبنی بہار