Saturday, July 27, 2024
Blog

علما دینی مدارس کے ساتھ عصری دانش گاہیں بھی قائم کریں:قمرالزماں مصباحی

(مظفرپور/پریس ریلیز)
محسن انسانیت رسول گرامی وقار سرکار دوعالم ﷺ کی سنت کی تکمیل کے مبارک موقع پرخلیفہ حضور تاج الشریعہ آبروئے صحافت حضرت مولانا محمد قمرالزماں صاحب قبلہ مصباحی مظفرپوری نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ نکاح آقاعلیہ السلام کی سنت مبارکہ ہے لہذااس کی تکمیل بھی سنت رسول ﷺ کے عین مطابق ہونی چاہیے لیکن ہماری قوم کاان پڑھ توان پڑھ، پڑھا لکھا طبقہ بھی شادیوں میں فضول خرچیوں میں ملوث ہے اور پیسوں کو پانی کی طرح بہانے میں کوئی دریغ محسوس نہیں کرتا انہوں نے علما اوردانشوران قوم و ملت کوپیغام دیتے ہوئے کہاکہ آپ دینی مدارس کے ساتھ بچے اور بچیوں کے لیے عصری دانش گاہوں کا بھی معقول انتظام کریں تاکہ قوم کے بچوں کو ساتھ ہماری بیٹیاں بھی جسم پر عفت و حیا کی چادر ڈال کر دنوں تعلیم سے آراستہ ہوں اور ایک پاکیزہ معاشرے کی تشکیل عمل میں آئے اورہرطرف اسلامی تقدس کی بہاریں دیکھنے کو ملیں ۔
خطیب اہل سنت حضرت مولانا غلام جیلانی جامعی دریاپوری نے بھی اپنے مخصوص لب ولہجے میں نکاح سے متعلق سیرحاصل گفتگو کی ۔ پیرطریقت رہبرراہ شریعت خلیفہ تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی غلام حیدر صاحب قادری مصباحی نقشبندی ناظم اعلیٰ دارالعلوم سلمانیہ مسلم یتیم خانہ پٹھان ٹولی مظفرپور نے دعائیہ کلمات سے سامعین کو نوازا۔
گذشتہ شب نقیب اعظم ہندوستان حضرت مولانا حافظ و قاری ضیاءالمصطفیٰ مدنی ابن الحاج محمد نورعالم صاحب رضوی محمدپورمبارک مظفرپورکی شادی کے موقع پر ”جشن عید میلاد النبی“ ﷺ کا اہتمام پوری شان وشوکت کے ساتھ ہوا


تلاوت قرآن کریم کے بعد نقیب اجلاس حضرت مولانا محبوب گوہراسلامپوری نے شاعر اسلام حضرت قیصر مظفرپوری،شاعرہردلعزیز حضرت اکمل ویشالوی،مولانا شمس نظامی کمہراراورمولانا نعیم الدین صاحبان کویکےبعددیگرے دعوت نعت دیتے رہے اورمداحان رسول اپنے اپنےلہجے میں نعت کےاشعار سناتے رہے اورپورے مجمع میں کیف وسرورکاسماں باندھ دیا اخیرمیں صلوة وسلام اوردعاپر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا واضح ہوکہ اس پروگرام میں حضرت مولانا صابرالقادرفیضی کمہراروی،مصلح قوم ملت دعائیں امین شریعت حضرت مولانا الحاج سجاد حسین رضوی بانی رضوی نیٹ ورک،مولانا جمال اشرف نقشبندی،مولانا تحسین ضیا فیضی مصباحی ،مفتی محمد آل مصطفیٰ رضوی مرکزی مظفرپوری پرنسپل مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم،سردارگنج دلسنگھ سرائے سمستی پور،حافظ وقاری ارشاد عالم صاحب تہوارہ،قاری اعجاز صاحب امرک،حافظ غلام غوث صاحب،مولانا شاہد رضا اسلام پور،حافظ شمشاد عالم،حافظ افضل ویشالوی،صاحبان تہوارہ،پروفیسر نظام الدین رضوی مظفرپور،ماسٹر شہاب الدین صاحب،ماسٹر بدرالزماں صاحب،محمد حسن امام اسلام پور،ڈاکٹر عبدالصمدصاحب،محمد نورالہدی رضوی،ماسٹر غلام مصطفی رضوی،محمد شہباز حسین رضوی بانی اہلسنت نیٹ ورک،ماسٹر غلام مصطفی صاحب،ڈاکٹر رئیس الدین صاحب مظفرپور،محمد جمال مصطفی،محمد ساجد رضا،محمد شاہد رضا،محمد مصطفی رضا نعمانی،محمد سبحان رضا نورانی،محمد کلام الدین اسلام پور،یزادنی،فرحان،قمرعلی،محمد فیصل،محم آصف سعدپوروہ،محمد نوشاد عالم ،محمد رفیع عالم منا،محمد اشتیاق عالم صاحبان،وغیرہ خاص طور پہ شریک بزم رہے۔

Leave a Response