Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

ایک شخص میرے شھر میں موسیٰ کی طرح ھے

 

تنہائی میں اللہ سے کرتا ھے وہ باتیں، 

ایک شخص میرے شھر میں موسیٰ کی طرح ھے

(اظفر جمیل)
اپنے آپ کو سماج و معاشرہ کی پنہائیوں میں چھپاکر، معاصرین کی چپقلش و طوطا چشمی سے نبرد آزما، خاموشی وسبک رفتاری کو زندگی کا وطیرہ بنائے، اپنے من میں ڈوب کر سراغِ زندگی کی تلاش وتتبع میں سرگرداں، شاعرانہ تکلفات سے دور زندگی بھر سادگی کے پردہ میں اپنی شخصیت کو چھپائے ہوئے، تنہائی میں اپنے اللہ سے باتیں کرنے والا یہ شاعر جام و مینا سے اپنے کام ودھن کو شاد کرنے کی کوشش کرتا رھا، اور بالآخر “نوشتہ” سے رُستگاری تو ممکن ھی نہیں، آج اپنے خالق حقیقی کے دربار میں “شوقِ سفر” لئے حاضر ھو گیا،
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ اظفر جمیل کے سیئات کو حسنات سے مبدل فرماکر مغفرت کا پروانہ عنایت فرمادے، اُس مالک کل سے کون بازپرس کرے گا یہ تو اس کی شان رحیمی وکریمی کا ادنیٰ سا کرشمہ ھوگا،
اللہ ھر مسلمان کے دل میں دین واسلام کا احترام ڈال دے، اور ایمانی موت عطاء فرمائے، آمین،
بندہ گنہگار :
ڈاکٹر مفتی محمد سلمان قاسمی، رانچی

Leave a Response