چاند سے چاند تک تراویح پڑھنا ضروری: مولانا ماجد
نعت رسول ☝
چاند سے چاند تک تراویح پڑھنا ضروری: مولانا ماجد
رانچی: رمضان المبارک میں نفل عبادت کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا زیادہ عطا کیا جاتا ہے۔اس ماہ مبارک میں دن میں روزے رکھے جاتے ہیں اور رات میں نماز تراویح ادا کی جاتی ہے۔ ماہ رمضان کی راتوں میں ادا کی جانے والی بیس رکعات نماز باجماعت کا نام ’’تراویح‘‘ اس لئے رکھا گیا کہ جب لوگوں نے جماعت کے ساتھ تراویح پڑھنا شروع کی تو وہ ہر چار رکعت کے بعد اتنی دیر آرام کرتے تھے، جتنی دیر میں چار رکعات پڑھی جاتی تھیں، یعنی تراویح کے معنی آرام والی نماز ہے۔نماز تراویح بالاجماع سنت مؤکدہ ہے اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کی اہمیت و فضیلت بیان ہوئی ہے۔ حضور اکرم ﷺکا ارشاد ہے کہ ’’میری سنت اور خلفائے راشدین کی سنت کو اپنے اوپر لازم کرلو‘‘۔ خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی نماز تراویح ادا فرمائی اور اسے پسند فرمایا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ’’جو رمضان میں قیام کرے ایمان کی وجہ اور طلب ثواب کیلئے، اس کے اگلے سب گناہ بخش دیئے جائیں گے‘‘ پھر اس اندیشہ سے کہ امت پر فرض نہ ہو جائے، آپﷺ نے ترک فرمائی۔ خلیفۂ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ (رمضان کی) ایک شب مسجد میں تشریف لے گئے اور لوگوں کو متفرق طورپر نماز پڑھتے دیکھا۔ آپؓ نے فرمایا ’’میں مناسب سمجھتا ہوں کہ آپ سب کو ایک امام کے ساتھ جمع کردوں تو بہتر ہے‘‘۔ اس طرح آپ ؓنے ایک امام حضرت ابی بن کعب ؓکے ساتھ لوگوں کو اکٹھا کردیا۔ نماز تراویح کی بڑی اہمیت و فضیلت ہے۔ نماز تراویح چاند سے چاند تک ہے۔ یعنی رمضان کے چاند دیکھ کر نماز تراویح شروع کرنا اور عید کے چاند دیکھ کر نماز تراویح بند کرنا ہے۔ دس روزہ تراویح کی نماز پڑھنا ایک الگ سنت اور چاند سے چاند تک نماز پڑھنا ایک الگ سنت۔
مولانا عبدالماجد نواب قاسمی
امام مکہ مسجد قبرستان محلہ پنڈری، رانچی
موبائل 62027 06600
You Might Also Like
महागठबंधन के उम्मीदवारों को चुनाव जीताने के लिए वोटरों को बूथ तक पहुंचाएं: तारिक अनवर
रांची। सोलहवीं लोकसभा में बिहार राज्य की कटिहार लोकसभा सीट से सांसद व वर्तमान में भारतीय राष्ट्रीय कांग्रेस के सदस्य...
महिला उद्यमिता उप समिति की बैठक संपन्न
झारखण्ड चैम्बर की महिला उद्यमिता उप समिति की बैठक आज चैम्बर भवन में संपन्न हुई | बैठक में वोकल फॉर...
مہاراشٹر اور جھاڑکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے ٹکٹ دیا جائے
آل انڈیا مسلم مجلس علماءاور جمعیة ملت اسلامیہ ہند کا مشترکہ پریس کانفرنس میں مہاگٹھ بندھن سے مطالبہ نئی دہلی(پریس...
मस्जिद ए सहाबा के पहली मंजिला छत ढलाई में लोगों ने बड़ चढ़कर लिया हिस्सा
मस्जिद बनाने वालों का अल्लाह जन्नत में आलीशान घर बना देता है :हाफिजअतहर कांके(मोहसीनआलम):नेवरी के मस्जिद-ए-शहाबा के बाकी बचे पहले...