Blog

انجمن ترقی اردو گڑھوا کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی جسمیں درجنوں محبان اردو شامل ہوۓ

Share the post

آج مورخہ ۹ا اگست کو گڑھوا انجمن کے دفتر میں ڈاکٹر ایم این صدیقی کی صدارت میں انجمن ترقی اردو گڑھوا کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی جسمیں درجنوں محبان اردو شامل ہوۓ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شہر مانند ہستی ڈاکٹر یاسین انصاری بھی شریک محفل تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں انجمن کی تین ماہ کارکردگی تفصیلی جائزہ لیتے ہوۓ کہا کہ بلاشبہ جھارکھنڈ کی انجمن جمہوری طریقے سے اردو کاز کے لۓ کوشاں ہے اور اب تک ۱۲ اضلاع میں اتخاب کراۓ جاچکے ہیں۔ یہ انجمن کی بڑی کارکردگی ہے ۔ گڑھوا کی انجمن بھی اسی راستے پر گامزن ہے اور جلد ہم گڑھوا کے پورے بلاک میں اسکی شاخیں بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
جمہوری طریقے سے گڑھوا بلاک کی کمیٹی ذیل کے ممبروں سے تشکیل دی گئی:
سرپرست ۱عین الحق انصاری۔۲ حاجی عباس خان
صدر مجیب الدین خان
نائب صدر ۱۔صغیر احمد انصاری۔۲غلام مصطفیٰ انصاری ۳۔شاہد انصاری ۴۔مظفر خان
سکریٹری نظام الدین انصاری

جوائنٹ سکریٹری: عالم انصاری
اسسٹنٹ سکریٹری ۔۱معین الدین انصاری ۲۔عرفان انصاری ۳۔محمد ظہیر عالم
خازن رفعت جاوید
نائب خازن خالد احمد
پریس سکریٹری
منصور انصاری
نظامت کے فرائض گوہر علی خان اور اظہار تشکر خدا بخش انصاری نے پیش کیا۔

Leave a Response