الفلاح میں پرچم کشائی اور طلبہ وطالبات کا ثقافتی پروگرام اختتام پذیر
صاحبِ گنج جھارکھنڈ
(ایم اے انصاری)15/08/24
ضلع کے بڑا سوناکوڑ میں قائم الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی میں پرچم کشائی ہوئی اور طلبہ وطالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کیا اسکی اطلاع دیتے ہوئے الفلاح کے پرنسپل شیخ عبدالخبیر مفتاحی صاحب نے بتایا کہ الفلاح کے شعبہ بنات میں شیخ اجمل سلفی صاحب چئیرمین الفلاح نے پرچمکشائی کی اور بچیوں سے دیش کی آزادی سے متعلق خطاب کیا موقع پر طالبات نے قومی ترانے گایا اور پھر اسی عنوان کے مختلف موضوعات پر اردو وانگریزی میں تقریریں پیش کیں
جہاں جمیلہ خاتون عالمہ خاتون آمنہ خاتون سمیہ خاتون نے تقریریں کیں اور دیگر ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا
ذکر رہے کہ اس شعبہ میں پروگرام کی صدارت ماسٹر فریق الدین نے فرمائی اور نظامت اسماء خاتون نے کی شعبہ بنین میں اجمل حسین ناصر انصاری گل خان معین الدین شمشیر اور جمیل عرفان نے اردو انگلش زبان میں مختلف موضوعات تقریریں کی صدارت مولانا اسحق صاحب شمسی نے فرمائی جبکہ مولانا شاکر صاحب اصلاحی نے انجام دیا
پروگرام کو کامیاب بنانے شیخ ھارون صاحب اصلاحی ماسٹر عزیر نشیط شیخ امتیاز احسن اثری صاحب نے اہم رول اداکیا وہیں اسماء خاتون افسانہ خاتون اور سلمی خاتون نے بنات کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا
اس موقع پر ادارہ ذمہ داران بھی حاضر تھے خصوصی طور پر تجمل انصاری عبدالرشید صاحب سلیمانصاری صاحب افسر صاحب موجود رہے
نہایت ہی خیر وخوبی کے ساتھ دونوں شعبوں کا پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا