چاندنظرنہیں آیا، یوم عاشورہ 17/جولائ بروزبدھ: ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ
رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کہاہے کہ مورخہ / جولائ 2024 بروز سنیچر مطابق 29/ ذی الحجہ 1445 ہجری کو دارالقضاءادارہ شرعیہ جھارکھنڈ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکزرانچی سمیت رامگڑھ، ہزاریباغ، دھنباد، لوہردگا، ڈالٹین گنج، چترا، جمشیدپور، دمکا، مدھوپور، جامتاڑا، بوکارو، گریڈیہ، گڑھوا، لاتے ھار،برہی، گولہ، کھرساواں، راجمحل، گڈا، کوڈرما، سمڈیگا، گملاکل پینسٹھ مقامات سے ماہ محرم الحرام کاچانددیکھنے کے اھتمام کیئے گئے رانچی وگرودونواح اور دیگر مقامات میں ابرآلودرہنے کی وجہ سےچاندنظرنہیں آیا،ریاست کے علاوہ بیرون ریاست پٹنہ، پورنیہ ،کولکاتا،بھدرک،کٹک،راے پور،بنگلور،لکھنو،بریلی شریف،الہ آباد،گیا،دہلی،ممبئ،راجستھان، گجرات اور دیگرجگہوں سے رابطہ کیاگیا،مگرکہیں سے بھی روہت کی کوئی خبرنہیں ملی، لہذامنجانب قاضیان شریعت دارالقضاادارہ شرعیہ جھارکھنڈ اعلان وفیصلہ کیاجاتاہے کہ مورخہ 8/ جولائ 2024 بروز سوموار ماہ محرم الحرام 1446 ہجری کی پہلی تاریخ اور 17/ جولائ 2024 بروز بدھ دسویں محرم یوم عاشورہ ہے ،
قطب الدین رضوی
9199780992