مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی میں داخلہ شروع
مشرقی ہند کی عظیم دینی درسگاہ مدرسہ حسینیہ کڈرو‘ رانچی کے تمام درجات میں آج سے داخلے شروع ہورہے ہیں اور۱۵؍شوال المکرم مطابق۲۵؍اپریل ۲۰۲۴ء تک داخلے جاری رہیں گے ۔یہاں طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ قیام وطعام کا مناسب انتظام رہتا ہے ۔ ملک کے مختلف صوبوں خصوصاًجھارکھنڈ‘بہار ‘اڈیشہ ‘ مغربی بنگال ‘ چھتیس گڑھ اوریوپی سے بھی طلباحصول علم کی خاطر اس ادارہ کی جانب رخ کرتے ہیں ۔ مدرسہ میں عربی وفارسی ‘ تحفیظ القرآن الکریم ‘ تجوید ‘ دینیات مع علوم عصریہ ‘ کمپیوٹر اور حفظ پلس( میٹرک+2) کا شعبہ قائم ہے ۔ان تمام شعبوں میں داخلے لیے جارہے ہیں ۔داخلہ کے لیے طلباء گارجین کے ساتھ آئیں اورپاسپورٹ سائز ۲؍عدد تصویر ‘ اپنا اور گارجین کےآدھار کی فوٹو کاپی ضرور لے کرآئیں ۔داخلہ کا وقت صبح ۷:۳۰ سے ۱۱:۳۰تک اور ظہر سے عصر تک ہے۔مدرسہ میں جمعیۃ اوپن اسکول کا شعبہ بھی قائم ہورہا ہے جس کے ذریعہ دینی تعلیم کےساتھ ساتھ طلباء آسانی کے ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کرسکیں گے۔مزید معلومات اور داخلے کے لیے درج ذیل نمبرات پررابطہ کریں:
مولانا محمد صاحب مہتمم: 9431177283
مفتی محمد قمر عالم صاحب نگراں اعلیٰ شعبہ عربی و فارسی : 8271922712
قاری محمد اخلد حسین صاحب نگراں اعلیٰ شعبہ حفظ:9470359201
قاری احسان صاحب : 9431360681
قاری رضوان اللہ صاحب 9304788275
قاری محمد اسعد حسین صاحب نگراں اعلیٰ شعبہ دارالاقامہ:9835966819