مسلم فنڈ کے خزانچی و مدرسہ حسینیہ کڈرو کے سابق مہتمم جناب فیاض الدین صاحب کا انتقال
اج مورخہ 28 مارچ جناب فیض الدین صاحب ولد حاجی معین الدین صاحب ،تیواری ٹینک روڈ کا انتقال ہو گیا ،اپنے والد مرحوم حاجی معین صاحب کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے وہ بھی خدمت خلق کے جذبے سے سماجی کاموں میں مصروف رہتے تھے۔ مسلم فنڈ کے وہ بانی ممبر تھے اور کیشیئر بھی کافی عرصہ تک رہے،جمعت علماء ہند سے ان کا گہرا تعلق تھا،مدرسہ حسینیہ کڈرو میں وہ مہتمم بھی رہے، دار العلوم دیوبند سے اپنی تعلیم مکمل کیے تھے ، انجمن اسلامیہ کے ماتحت چلنے والا انجمن پلازہ جب قیام پذیر ہوا تو انہوں نے وہاں تراویح کی شروعات کی اور 25 سالوں تک لگاتار وہاں تراویح پڑھاتے رہے،اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،نم انکھوں کے ساتھ ہزاروں لوگوں نے ڈوراندا قبرستان میں ان کے جنازے کی نماز ادا کی اور وہیں سپرد خاک کر دیئے گئے، ان کے جنازے میں شہر کے معزز لوگوں نے حصہ لیا، خاص کر جمیعت علماء کے شاہ عمیر،جمیعت عراقین کے سیکرٹری سیف الحق،صدر حسیب اختر،محمد غیاث الدین،عبدالغفور،ارشد کمال،نیئر پرویز، تبریز عزیز ،فاروق اعظم،ادریسیہ پنچایت کے صدر محمد اسلام ادریسی،جنید انور،عرفان عزیر ،مولانا رضوان،قاری جان محمد۔, مولانا حسینیہ کے اساتذہ اور مولانا احمد صاحب وغیرہ شامل تھے