Saturday, July 27, 2024
Jharkhand News

جھارکھنڈ ریاست کے لیے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ایڈ ہاک کمیٹی کی تشکیل

مشاورت کے کنوینر بنے خورشید حسن رومی

رانچی: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے ریاستوں میں کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل شروع کیا ہے۔ اور اس سلسلے میں کئی ریاستوں میں ممتاز سماجی اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مل کر ایڈ ہاک کمیٹیاں تشکیل کی جارہی ہیں۔ جھارکھنڈ میں بھی مشاورت کے صدر جناب فیروز احمد ایڈوکیٹ نے حال ہی میں جھارکھنڈ کا دورہ کیا اور دوران قیام مشاورت سے جڑی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ ریاست کی سر کردہ سماجی اور فلاحی تنظیموں کے سرگرم اراکین سے بھی بات چیت کی۔ صدر مشاورت نے 10 مارچ 2024 کو مسجد جعفر یہ چرچ روڈ ، وکرانت چوک، رانچی میں ایک اجلاس میں حضرت مولانا ڈاکٹر محمد یاسین قاسمی رکن مرکزی مجلس عاملہ اور جناب منظور احمد انصاری، مبر مرکزی مجلس آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے شرکت کی ۔ صدر مشاورت جناب فیروز احمد ایڈوکیٹ نے تمام شرکاء سے مشاورت کرنے کے بعد ایک ایڈ ہاک کمیٹی تشکیل دینے کی بات کہی۔ اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوے صدر مچلس مشاورت کے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس مشاورت کے جنرل سیکرٹری شیخ منظور احمد نے لیٹر جاری کیا۔ جس میں ایڈ ہاک کمیٹی سے 6 ماہ کے اندر ریاستی یونٹ کی تشکیل کی بات کہی۔ اس لیٹر کے مطابق 7 ممبروں پر مشتمل ایڈ ہاک کمیٹی بنائی گئ جو حسب ذیل ہے (1) جناب خورشید حسن رومی، سابق جنرل سکریٹری جھار کھنڈ ریاستی مسلم مجلس مشاورت و مبر امارت شرعیہ کو جھارکھنڈ کا کوبیز بنایا گیا۔انکے علاوہ چھ لوگوں کو ممبر بنایا گیا۔ جن میں حاجی حلیم الدین رانچی، حاجی شکیل احمد لو ہر دگا، محمد منہاج عالم چترا۔ مولانا سید تہذیب الحسن رضوی رانچی، ساجد حسین للو، کوڈرما، پروفیسر ڈاکٹر ذ کی اختر جمشید پور ہیں۔ ایڈ ہاک کمیٹی سے انتخابی عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے اور ممبر سازی مہم شروع کرنے کی درخواست کی گئی۔ جھارکھنڈ میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ایڈ ہاک کمیٹی کی تشکیل کیے جانے اور سماجی کارکن خورشید حسن رومی کو کنوینر بناے جانے پر جامعہ رشید العلوم چترا کے مہتمم حضرت مولانا مفتی نذر توحید، مولانا مصطفیٰ قاسمی، جمعیت علماء جھارکھنڈ کے خازن شاہ عمیر، سینٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عقیل الرحمن، کلہاڑی شاہ بابا کربلا کمیٹی کے آفتاب عالم، رانچی پبلک اسکول کے سکریٹری محمد توحید، ستیہ بھارتی کمیٹی کے سرور خان، صحافی ایسوسی ایشن آف ورکنگ جرنلسٹ کے عادل رشید، جمعیت العراقین کے جنرل سیکرٹری سیف الحق, آل انڈیا مومن کانفرنس کے کارگزار صدر منظور احمد انصاری، نایب صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ انوار احمد انصاری، مجلس علماء کے صدر مولانا صابر موہن پوری، لوہر دگا انجمن اسلامیہ کے صدر راؤف انصاری، جمعیت العراقین دیہی حلقہ کے صدر محمد جاوید، ڈاکٹر ظفر احمد و شہنواز عالم ٹاٹا، غلام جیلانی ایڈوکیٹ ہزاری باغ، سمیت درجنوں ادارہ کے سربراہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔ خورشید حسن رومی نے مجلس مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ، مشاورت کے جنرل سیکرٹری شیخ منظور احمد اور انکی پوری ٹیم سمیت مبارکباد دینے والو کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Response