Ranchi News

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دار العلوم دیو بند شاخ جھارکھنڈ ژون تین کا سالانہ امتحان

Share the post

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دار العلوم دیو بند شاخ جھارکھنڈ ژون تین کا سالانہ امتحان اختتام پذیر


رانچی:رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند شاخ جھارکھنڈ زون نمبر ۳( ضلع رانچی گملا) کا سالانہ اجتماعی امتحان بحسن و خوبی اختتام پذیرہوا ۔ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے قیام کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد ملک کے طول و عرض میں پھیلے مدارس کو دارالعلوم سے مربوط کر کے ان کے نظام تعلیم و تربیت کو مستحکم اور متحرک و فعال بنانا ہے، تاکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل آبدار و تابدار ہو سکے۔

جس کا ایک اہم جزو ریاستی طور پر اجتماعی امتحان کا نظم و نسق ہے،کیونکہ اس سے طلباء مدارس کے مابین مسابقاتی مزاج پیدا ہوتا ہے۔چنانچہ مشاہدہ ہے کہ وہ صوبہ جات جنہوں نے اجتماعی امتحان کے طریقہ کار کو اپنایا اور اس پر عمل پیرا ہوئے وہاں کے تعلیمی معیار نسبتا بہتر ہیں۔ اسی مقصد کو بروئے کار لانے کے لیے حضرت مولانا محمد اسحاق قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ صوبہ جھارکھنڈ کے ہدایت پر جھارکھنڈ کے مدارس نے سالانہ اجتماعی امتحان کا نظم کیا۔

جس کے لیے ریاست کو ۸ زون میں تقسیم کیا گیا اور مختلف مراکز قائم کیے گئے ۔جس کی ایک کڑی ضلع رانچی و گملاہے۔ جو زون نمبر تین کے تحت ہے۔ ان دونوں اضلاع سے 17 مدارس کے حفظ ثلث اول اور درجہ عربی اول سے تقریبا 180 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان کا مرکز جامعہ حسینیہ جامعہ نگر کڈرو رانچی کو منتخب کیا گیا ۔

جس میں حسب ذیل مدارس کے طلباء نے امتحان میں شرکت کی ۔دارالعلوم قاسمیہ مدرسہ چوک بلسکرا رانچی،دارالعلوم حسینیہ کوکدورو اسلام پور رانچی،جامعہ حسینیہ جامعہ نگر کڈرو رانچی ،مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی کانکے رانچی،مدرسہ امداد العلوم اٹکی رانچی،مدرسہ فیض الرشید سیسئ ، مدرسہ ارشد المدارس بسوا گملا ،مدرسہ شمس العلوم امبوا گملا، مدرسہ حسینیہ حسین آباد کڈرو رانچی ، مدرسہ دینیہ عربیہ غلام ٹولی اٹکی رانچی،مدرسہ محمودیہ سرسہ مڑما رانچی،دارالعلوم امدادیہ بتا کنادو رانچی،جامعہ عثمانیہ رانچی ،جامعہ عربیہ قاسم العلوم بیاسی رانچی،دارالعلوم اشرفیہ پیرو ٹولہ رانچی شامل ہوئے۔

جامعہ حسینیہ جامعہ نگر کڈرو ، رانچی کے حضرت مولانا نجم الدین قاسمی نے امتحان سے متعلق انتظام و انصرام اور مہمانان رسول و ممتحنین و نگراں حضرات کی ضیافت خیر و خوبی کے ساتھ انجام دیا۔ انتظام و انصرام کے تعلق سے حضرت قاری صہیب احمد مدرس مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی كانکے اور الحاج قطیب الحق ناظم دارالعلوم حسینیہ کوکدور اسلام پور ،رابطہ مدارس اسلامیہ رانچی ضلع صدر و رکن عاملہ حضرت مولانا عبد القیوم قاسمی و جملہ شرکائے مدارس کے ذمہ داران کی معاونت رہی۔

اس سالانہ امتحان میں بطور نگراں حاجی قطیب الحق، مولانا شہاب الدین مظاہری، مولانا دلاور حسین، قاری اسعد، مولانا پرویز، قاری حذیفہ، مولانا ایوب، مولانا منصور مظاہری اور ممتحن میں قاری توفیق سمڈیگا، قاری سعید جمشید پور، قاری منور جمشید پور، قاری دلدار رانچی تھے ۔

اس موقع پر قاری صہیب احمد، مولانا منصور عالم مظاہری، قاری اسعد، مولانا پرویز، مولانا ایوب، مفتی نعمان، مولانا عبدالمجید، قاری ندیم اختر، قاری جسیم الدین، مولانا عبدالماجد مظاہری، قاری نعیم، قاری طیب، قاری انعام الحق، حافظ کوثر، حافظ منتظر، مولانا تسلیم، مولانا رفیق مظاہری، قاری اسعد، قاری مظفر، قاری توحیدشامل ہیں ۔ یہ اطلاع مولانا دلاور حسین قاسمی صدر مدرس دارالعلوم قاسمیہ مدرسہ چوک بلسوکرا نے دی۔

Leave a Response