جامعہ ام سلمہ کا سالانہ امتحان اختتام پذیر
جامعہ ام سلمہ کا سالانہ امتحان اختتام پذیر ،
کامیاب ہونے والی طالبات انعامات سے سرفراز ،
دھنباد ،
جامعہ ام سلمہ دھنباد کا سالانہ امتحان بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا ، تمام طالبات نے بھرپور تیاری کے ساتھ امتحان میں شرکت کی اور بڑی حوصلہ مندی کے ساتھ امتحان دیا ، طالبات کی محنت اور جفاکشی شب و روز کی جد و جہد بہتر نتیجے کی شکل میں ظاہر ہوا جس پر جامعہ ام سلمہ کے بانی و ناظم حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی نے خوشی کا اظہار کیا اور طالبات کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ، کامیاب ہونے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ،
واضح ہو کہ جامعہ ام سلمہ دھنباد جھارکھنڈ ایک قدیم رہاشی ادارہ ہے جسمیں فی الوقت تقریباً ساڑھے چار سو بچیاں زیر تعلیم ہیں ، جامعہ ام سلمہ میں عالمیت کے ساتھ ساتھ میٹریک کی بھی تعلیم ہوتی ہے جسمیں بچیوں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ، آج سے سولہ سال پہلے جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل سے میٹرک کی منظور ی ملی تھی ،اس وقت سے مسلسل ام سلمہ کا رزلٹ سوفیصد ھے ، اس سال 34 لڑکیوں نے میٹرک کا امتحان دیا ، تمام طالبات اسی فیصد سے زیادہ نمبر سے کامیاب ہوئیں ، عصمت یوسف 89.6فیصد سے کامیاب ھوکر سب سے آگے رہی ، ان لڑکیوں نے ابھی عالمہ کا آخری امتحان دیا ، عالمہ میں تفسیر ، حدیث ، فقہ ، عربی زبان ، عربی گرامر ، اصول حدیث ، اصول حدیث ، اصول فقہ ، اصول تفسیر جیسے دینی علوم پڑھائے جاتے ہیں ، اور کامیاب ہونے والی طالبات کو عالمہ کی سند دی جاتی ہے ،
جامعہ ام سلمہ کے سالانہ امتحان میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والی طالبات کے نام ،
نصرت پروین ، محمد نہال ، جموئ ، عالمیت سال فراغت ،
قرۃ العین ، محمد جعفر ، دھنباد ، عالمیت چہارم ،
سارہ سراج ، محمد سراج الدین ، جامتاڑا ، عالمیت سوم ،
شائقہ ابرار ، محمد ابرار ، ارریہ ، عالمیت دوم ،
عرشین فاطمہ ، محمد طیب ،دیوگھر ، عالمیت اول ،
رقیہ سلطانہ ، علاء الدین ، بہار شریف ، مکتب پنجم ،
عائشہ پروین ، محمد جمشید ، کلکتہ ، مکتب چہارم ،
عائشہ صدیقہ ، محفوظ عالم ، ہزاریباغ ، مکتب سوم ،
ام ہاجرہ ، رضوان افسر ، پٹنہ ، مکتب دوم ،
خدیجہ فاطمہ ، محمد توفیق ، پٹنہ ، مکتب اول ،
حمنہ سفیر ، فخر الدین ، پرولیا ، اطفال ،
You Might Also Like
شفقت کا ایک سایہ نہ رہا:از -آفتاب ندوی
میرے منجھلے بھائی عبد الجلیل صاحب (بیاسی /تراسی سال ) کا 31/مئی 2024 کو جمعہ کے وقت ایک بجے انتقال...
از خواب گراں خیزاز :-آفتاب ندوی دھنباد
ذیل کی تحریر بعنوان ،،ھلال عید ،،،راقم نے سال گزشتہ لکھی تھی ، فلسطین میں انسانیت کو شرم سار کرنے...
جمعیۃ علماءجھارکھنڈ کی مجلسِ منتظمہ کے تیسرے زون کے اجلاس سے مولانا سید اسجد مدنی کا خطاب
دین وشریعت کی بقا کے لیے مکاتبِ دینیہ کا قیام ضروری اربابِ مدارس اپنےاپنے دائرۂ عمل میں اس خدمت کو...
موجودہ وقت ایمان پرجمنے اورچیلنجزقبول کرنےکاہے: نائب امیرشریعت مولانامحمدشمشادرحمانی
امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈکےزیراہتمام ضلع دھنبادکےنقباء،علماءودانشوران سےعلماءامارت شرعیہ کاخطاب (18/ فروری دھنباد جھارکھنڈ) ایمان رب العالمین کی جانب سےسب سےقیمتی...