Ranchi News

ریاستی حکومت نقل اور پیپر لیک کو روکنے میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے۔ اسعداللہ (ریاستی صدر، ایس آئی او، جھارکھنڈ

Share the post

ریاستی حکومت کے تحت جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن (JSSC) کے ذریعہ منعقد ہونے والے تقریباً تمام مسابقتی امتحانات میں دھاندلی، غلطیاں یا تاخیر کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔ ریاستی حکومت نقل اور پیپر لیک کو روکنے میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے۔ JSSC JGGLCCE-2023 امتحان میں بڑے پیمانے پر پیپر لیک ہونے اور سیٹوں کی فروخت کی خبر ہے، جو غریبوں اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے اس معاملے پر توجہ نہ دینا اپنے آپ میں شکوک پیدا کرتا ہے۔ ایس آئی او نے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ امتحانی نظام کو بہتر بنانے پر فوری غور کیا جائے۔ نیز اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث تمام چھوٹے بڑے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا بندوبست کیا جائے۔ JGGLCCE-2023 کے امتحان کی منسوخی کی وجہ سے طلباء کو ہونے والے نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے، دوبارہ امتحان کا اعلان کردہ وقت پر بغیر کسی تاخیر کے انعقاد کیا جائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ امتحان میں کوئی انتشار یا نقل نہ ہو۔

ایس آئی او جھارکھنڈ
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ۔جھاڑکھنڈ

Leave a Response