Balumath NewsBlog

٭آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ شعبہ خواتین (ویمنز ونگ) کی جھارکھنڈ کنوینر بنائے جانے کے بعد ڈاکٹر تبسم فاطمہ کا پہلا پروگرام، معزز شخصیات کی شرکت

Share the post

رانچی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ شعبہ خواتین (ویمنز ونگ) کی جھارکھنڈ کنوینر بنائے جانے کے بعد محترمہ ڈاکٹر تبسم فاطمہ نے فاطمہ اکیڈمی (اٹکی، رانچی) کے احاطے میں اپنا پہلا باضابطہ پروگرام منعقد کیا، جس میں ریاست کی متعدد معزز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو وقار بخشا۔ 
پروگرام کا آغاز نور صبا پروین نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، جس کے بعد محترمہ زرنین صفا نے خوش الحانی کے ساتھ نعتِ پاک پیش کر کے پورے ماحول کو عقیدت و احترام سے معمور کر دیا۔


اپنے صدارتی و کلیدی خطاب میں محترمہ ڈاکٹر تبسم فاطمہ نے شرکاء کو مسلم پرسنل لا کی افادیت سے تفصیلی روشناس کرایا اور موجودہ دور میں عائلی قوانین کی اہمیت، عملی ضرورت اور ان کے تحفظ پر زور دیا۔ اس موقع پر محترمہ ڈاکٹر تبسم فاطمہ نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جوائنٹ کنوینر کی حیثیت سے ڈاکٹر شمع پروین (رانچی)اور ڈاکٹر انجم پروین (جمشید پور)امنتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ شعبہ خواتین (ویمنز وِنگ)کے مشن کو لے کر آگے بڑھیں گے اور خواتین میں اسلامی اور معاشرتی بیداری کی تحریک کو مزید مستحکم کریں گے۔


تقریب میں شریک معزز شخصیات اور مہمانوں نے بھی اس بامقصد اقدام کا پُرجوش خیر مقدم کیا اور خواتین میں شرعی شعور و آگہی بیدار کرنے کی اس کوشش کو سراہا۔ آخر میں محترمہ صدف نسیم نے تمام مہمانوں، مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Response