بیٹیوں کو سسرال جنت بنانے، فضول خرچی سے بچنے اور تقویٰ و محبت بھری زندگی گزارنے کا عہد کرنا چاہیے: مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی


مدرسہ اسلامیہ محمودیہ میں خواتین کا خصوصی اجلاس، تکمیلِ حفظِ قرآن اور سنگِ بنیاد دارالقرآن
رانچی: مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرسا مڑما میسال کے زیر اہتمام خواتین کا خصوصی اجلاس، تکمیلِ حفظِ قرآن اور سنگِ بنیاد دارالقرآن کی تقریب نہایت روحانی و بابرکت ماحول میں مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرسا مڑما میسال میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کے رکن ممتاز عالم دین چیف ایڈیٹر الفرقان محبوب علماء حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی کے خلیفہ حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے اپنے خطاب میں خواتین، بالخصوص ماں، بہنوں اور بیٹیوں کو دینی تعلیم، حسنِ اخلاق، خاندانی ذمہ داریوں اور معاشرتی اصلاح کی اہمیت سے روشناس کرایا۔

حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے کہا کہ آج کتنی ہی مائیں اور بہنیں اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتی ہیں کہ ان کی اولاد دین پر چلنے والی ہو، قرآن و حدیث کی تعلیمات پر عمل کرنے والی ہو اور دین کی خدمت کے ساتھ سماج اور ملک کی بھلائی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ہر ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بچہ ایسا انسان بنے جو دوسروں کے کام آئے اور ضرورت مندوں کا سہارا بنے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ گھروں میں دینی ماحول قائم کیا جائے اور بچوں کی تربیت قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔

انہوں نے بیٹیوں کو خصوصی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ سب یہ عہد کریں کہ اپنے سسرال کو جنت بنائیں گی۔ اپنے اخلاق اور کردار سے ایسا ماحول پیدا کریں کہ ساس اور اپنی ماں کے درمیان کوئی فرق محسوس نہ ہو۔ رشتوں کو محبت، احترام اور خلوص کے ساتھ نبھائیں۔ انہوں نے شادی بیاہ میں فضول خرچی سے بچنے، بے سہارا لوگوں کا سہارا بننے اور اپنی زندگی کو تقویٰ، محبت اور حسنِ اخلاق کے ساتھ گزارنے کا عہد کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر مدرسہ اسلامیہ محمودیہ، سرسا، مڑما، میسال کے آٹھ طلبہ نے حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کی موجودگی میں حفظِ قرآن کریم کی تکمیل کی۔ جھارکھنڈ کے مشہور قاریِ قرآن حضرت قاری صہیب احمد معاون ناظم مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے نے طلبہ کو آخری سبق پڑھا کر تکمیلِ حفظ کی سعادت حاصل کرائی۔ یہ موقع حاضرین کے لیے انتہائی مسرت اور روحانیت کا باعث بنا۔ اجلاس کی شروعات قاری محمد طہ مظاہری کے تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔ حافظ محمد اکرم اور اظہار تشکر مولانا علی حسن ندوی نے کیا۔ نظامت حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی امام وخطیب جامع مسجد وناظم تعلیمات مدرسہ اسلامیہ محمودیہ نے کیا।

اجلاس میں مدرسہ اسلامیہ محمودیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا ڈاکٹر عبدالجلیل قاسمی ندوی، مولانا نظام الدین ندوی، مولانا صابر مظاہری، مولانا ضیاء الہدیٰ اصلاحی، مجلس علمائے جھارکھنڈ کے صدر مفتی سلمان قاسمی، مولانا اکرام الحق عینی، حضرت قاری صہیب احمد، حافظ تجمل، حافظ عبدالعزیز، مفتی طلحہ ندوی، مولانا یوسف، مولانا عبدالجبار قاسمی، مولانا عبداللہ ندوی، مولانا خورشید ندوی، مولانا تنویر ندوی، مولانا مظہر ندوی، مولانا تبریز بخاری، مولانا محب اللہ ندوی، مولانا حشمت اللہ، مولانا شاہجہاں، مولانا طہٰ مظاہری، شاہد نواز، مولانا سلطان، مولانا علی حسن، مولانا پرویز، حافظ اصغر، حافظ شفیق، مولانا عبدالناصر،

مولانا جاوید، مولانا عتیق الرحمن، مولانا غازی صلاح الدین، مولانا انعام الحق، مفتی شاہد، مفتی ساجد، مولانا ضیاء الرحمن ندوی، مولانا ابوالکلام مظاہری، حاجی شمشیر، مولانا انعام اللہ ندوی، محمد ارشاد، محمد شمیم، مولانا محمد رفیق، مولانا ابوالکلام ٹانگر، مولانا صلاح الدین مظاہری، محمد شاہجہاں اور عبداللہ سلمان، مولانا رفیع الدین، انجینئر بشیر، محمد عالم، محمد طفیل، مولانا شاکر اصلاحی، مولانا گلزار ندوی، سمیت علماء، معززین اور سینکڑوں افراد موجود تھے۔
آخر میں حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کی دعا کے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوا۔










