مدرسہ اسلامیہ محمودیہ میں 21 نومبر کو خواتین کا خصوصی اصلاحی اجلاس،


مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کا ہوگا خصوصی اصلاحی خطاب، خواتین اور طالبات کے لیے پردے کا خصوصی انتظام
مانڈر (رانچی): مدرسہ اسلامیہ محمودیہ کے زیر اہتمام 21 نومبر 2026ء بروز سنیچر صبح 10 بجے مدرسہ اسلامیہ محمودیہ، سرسا، مڑما، میسال، مانڈر، رانچی میں خواتین کا خصوصی اجلاس منعقد کی جائے گی۔
اس بابرکت اجلاس میں ملک کے ممتاز عالم دین، صاحبِ فکر و نظر اور معروف اسلامی اسکالر حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی دامت برکاتہم العالیہ کا خصوصی اصلاحی خطاب ہوگا۔ وہ اپنے خطاب میں خواتین کی دینی و اخلاقی تربیت، اسلامی تعلیمات اور معاشرے کی تعمیر میں خواتین کے اہم کردار پر روشنی ڈالیں گے۔
منتظمین کے مطابق خواتین اور طالبات کی دینی و اخلاقی تربیت ایک صالح اور بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت اس خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں خواتین اور طالبات کی شرکت کے لیے پردے کا مناسب انتظام کیا گیا ہے، جبکہ شریک ہونے والی تمام خواتین کے لیے کھانے کا بھی معقول نظم رہے گا۔
مدرسہ اسلامیہ محمودیہ کے اراکین و منتظمین اور اہلِ علاقہ نے تمام خواتینِ اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علمی، اصلاحی اور بابرکت محفل میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے استفادہ حاصل کریں۔
مقام: مدرسہ اسلامیہ محمودیہ، سرسا، مڑما، میسال، مانڈر، رانچی، جھارکھنڈ۔
تاریخ و وقت: 21 نومبر 2026ء، بروز سنیچر، صبح 10 بجے۔








