All India NewsBlog

تحفظِ ائمہ مساجد و مؤذنین کے زیرِ اہتمام اہم اجلاس 5 دسمبر کو رانچی میں ہوگا

Share the post

ائمہ مساجد و مؤذنین کی ذمہ داریاں، حقوق اور درپیش مسائل پر ہوگا تبادلۂ خیال
رانچی: تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین، رانچی، جھارکھنڈ کے زیرِ اہتمام 5 دسمبر 2026ء بروز ہفتہ صبح 10 بجے انجمن پلازہ ہال، مین روڈ رانچی میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس کا موضوع ”ائمۂ مساجد و مؤذنین کی ذمہ داریاں، حقوق اور درپیش مسائل“ رکھا گیا ہے۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد ائمہ کرام اور مؤذنین کے دینی و سماجی مقام، ان کے حقوق اور انہیں درپیش مسائل پر غور و خوض کرنا اور ان مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط اجتماعی لائحۂ عمل تیار کرنا ہے۔
اجلاس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مفتی ثناء اللہ صاحب قاسمی (دارالقضاء و محاکم، امارتِ شرعیہ، اڈیشہ) شرکت فرمائیں گے۔
یہ اجلاس جمعیۃ علماء ہند، مجلسِ علماء جھارکھنڈ اور امارتِ شرعیہ رانچی کے ذمہ داران کی زیرِ نگرانی منعقد ہوگا، جبکہ اس کے سرپرست جناب حسین خان صاحب، صدر رانچی میٹروپولیٹن کانگریس کمیٹی، مائنارٹی ڈپارٹمنٹ ہیں۔
اس موقع پر ریاستِ جھارکھنڈ کے معزز علماء کرام، دانشوران، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، سماجی کارکنان، ملی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران، مختلف پنچایتوں کے معزز نمائندگان اور عامۃ الناس سے بلا تفریقِ مسلک و مشرب شرکت کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں دینی، ملی اور سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔
الداعیان: جملہ اراکین و عہدہ داران
تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین
رانچی، جھارکھنڈ۔

Leave a Response