یادِ رفتگان جھارکھنڈ‘‘ دو روزہ قومی سیمینار کا آغاز آج


رانچی، 24 اکتوبر 2026: جھارکھنڈ کی علمی، ادبی اور تہذیبی شخصیات کی خدمات کو یاد کرنے اور ان کی علمی و ادبی وراثت کو نئی نسل تک پہنچانے کے مقصد سے ’’یادِ رفتگان جھارکھنڈ‘‘ دو روزہ قومی سیمینار کا آغاز آج، بروز سنیچر، 24 اکتوبر 2026 کو گوسنر کالج آڈیٹوریم، رانچی میں ہوگا۔ یہ سیمینار دو روزہ پروگرام کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں علمی و ادبی شخصیات کی خدمات، ان کی فکر اور جھارکھنڈ کی تہذیبی روایت پر گفتگو کی جا ءےگی۔
دو روزہ قومی سیمینار کا مقصد ان اہلِ علم و ادب کی یادوں کو تازہ کرنا جنہوں نے اپنی علمی، ادبی، سماجی اور تہذیبی خدمات کے ذریعے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
سیمینار میں خصوصی مہمانوں، مہمانانِ اعزازی اور دیگر مقررین کی جانب سے جھارکھنڈ کی علمی و ادبی تاریخ، اردو زبان و ادب کے فروغ اور اہلِ قلم کی خدمات پر اظہارِ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مقالہ نگاری اور علمی مباحث کے ذریعے نئی نسل کو اپنے اسلاف کی فکری و ادبی میراث سے روشناس کرانے کی کوشش کی جائے گی۔’’یادِ رفتگاں جھارکھنڈ‘‘ محض ایک یادگاری پروگرام نہیں، بلکہ یہ اپنے اسلاف کی علمی و ادبی خدمات کو محفوظ رکھنے، ان کی قربانیوں اور کارناموں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور نئی نسل میں علم و ادب سے وابستگی پیدا کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔
اس سیمینار کے ذریعے جھارکھنڈ کی گراں قدر علمی و ادبی روایت کو اجاگر کرنے اور مختلف اہلِ علم و دانش کے درمیان فکری تبادلے کو فروغ دینے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
سیمینار کے دوران شرکاء اور مدعو مہمانوں کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس سے علمی و ادبی شخصیات کو باہمی ملاقات، تبادلۂ خیال اور علمی روابط کو مستحکم کرنے کا موقع ملے گا
اس موقع پر منتظمین سیمینار شہر کے تمام معزز اہلِ علم و ادب، اردو کے نامور قلم کاروں، دانشوروں اور اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والے تمام حضرات سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ وہ بروز سنیچر، 24 اکتوبر 2026 کو صبح 10 بجے گوسنر کالج آڈیٹوریم، رانچی میں منعقد ہونے والے ’’یادِ رفتگان جھارکھنڈ‘‘ قومی سیمینار میں وقتِ مقررہ پر اپنی شرکت یقینی بنائیں اور اپنی موجودگی سے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ آپ کی شرکت نہ صرف مرحوم اہلِ علم و ادب کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ذریعہ ہوگی، بلکہ اردو زبان و ادب کے فروغ اور اس کی تابناک روایات کے تحفظ کے عزم کو بھی تقویت بخشے گی
جاری کردہ، انجمن فروغ اردو جھارکھنڈ








