All India Newscar tech

مجلس علماء جھارکھنڈ کا انتخاب یکم اکتوبر کو، 742 ووٹر کریں گے حق رائے دہی کا استعمال

Share the post


صدرر، جنرل سکریٹری اور خازن ، تین عہدوں کے لیے چھ امیدوار میدان میں
رانچی، 29 ستمبر:(عادل رشید) مجلس علماء جھارکھنڈ کا انتخاب یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا۔یہ انتخاب کڈرو واقع جامعہ حسینیہ میں ہونا ہے۔اس کی تیاری لگ بھگ پوری کر لی گئی ہے۔ اس انتخاب میں مجلس کے 742 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے تین اہم عہدوں کے لیے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ ان عہدوں میں صدر، جنرل سکریٹری اور خازن شامل ہیں۔ تینوں عہدوں کے لیے مجموعی طور پر چھ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔مجلس علماء جھارکھنڈ کا انتخاب ہر تین سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ بھی انتخابی عمل باہمی محبت، بھائی چارے اور خوشگوار ماحول میں انجام دیا جا رہا ہے۔ انتخاب کو لے کر ووٹروں اور امیدواروں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔انتخاب کے انعقاد کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چیف کنوینر مولانا اصغر مصباحی، نائب کنوینر مولانا حسان ندوی ،نائب کنوینر مفتی محمد قمر عالم قاسمی، نائب کنوینرمولانا عبدالمنان اصلاحی، نائب کنوینرمولانا صادق تحسین اور مولانا حافظ زبیر شامل ہیں۔انتخابی کمیٹی کی نگرانی میں انتخابی عمل کو منظم اور خوشگوار ماحول میں مکمل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یکم اکتوبر کو ہونے والے اس انتخاب میں 742 ووٹر اپنے ووٹ کے ذریعے مجلس علماء جھارکھنڈ کے آئندہ تین سال کے لیے تینوں عہدوں کے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔جبکہ نائب صدر،نائب سکریٹری بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔تیاری کا جائزہ لینے کے لئے انتخابی کمیٹی جامعہ حسینیہ کڈرو پہونچے اور تیاری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی، مفتی محمد قمر عالم قاسمی، مولانا حسان ندوی، مولانا صادق تحسین، مولانا نجم الدین،قاری خورشید،مولانا ندیم سمیت کئی لوگ تھے۔

Leave a Response