جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر کے صدر مولانا محمد رضوان اللہ قاسمی کے صاحبزادے اسعداللہ سلمہ کا تکمیلِ حفظِ قرآن، پُروقار تقریب کا انعقاد


رانچی/دیوگھر:جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر کے صدرمولانا محمد رضوان اللہ قاسمی کے صاحبزادے عزیزم اسعداللہ سلمہ نے بحمد اللہ مدرسہ ندوۃ الاصلاح، پھکبندی عیدگاہ موڑ میں حفظِ قرآنِ کریم کی سعادت مکمل کر لی۔اس موقع پر مدرسہ کے استاذ محترمجناب قاری نوشاد نے قرآنِ مجید کا آخری سبق پڑھایا، جبکہ مولانا محی الدین نے رقت انگیز دعا کرائی۔ اس بابرکت موقع پر مدرسہ کے تمام طلبہ اور اساتذۂ کرام کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔بعد ازاں جب حافظ اسعداللہ سلمہ اپنے آبائی گاؤںسرسرا نواڈیہہ پہنچے تو رشتہ داروں، اعزہ و اقارب اورجامعہ ریاض
الصالحات کے طلبہ، طالبات اور اساتذۂ کرام نے ان کا پُرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔

اس موقع پر انہیں مختلف تحائف اور انعامات سے بھی نوازا گیا، جبکہ ان کے والدین نے خوشی کے اظہار کے طور پر انہیں ایک الیکٹرک اسکوٹی بطورِ تحفہ پیش کی۔اسی تقریب میں عزیزہ نبیلہ گوہر، جو مولانا محمد رضوان اللہ قاسمی کی نواسی ہیں، کی تکمیلِ قرآنِ کریم کی سعادت بھی عمل میں آئی۔ تقریب کے اختتام پر مولانا نے امتِ مسلمہ، طلبہ اور والدین کی کامیابی و خوشحالی کے لیے رقت آمیز دعا فرمائی۔اس روحانی و بابرکت تقریب میں خصوصی طور پر مفتی عبداللہ ندوی، مولانا محمد آثارالدین، مولانا محمد ابوالکلام، مفتی محمود الحسن قاسمی، مولانا محمد شمیم اختر قاسمی، حافظ محمد جلال الدین (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء ضلع جامتاڑا)، مولانا سلیم انور، مولانا محمد اشرف سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام، معزز شخصیات، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی
۔یہ تقریب دینی تعلیم، حفظِ قرآن کی اہمیت اور والدین و اساتذہ کی محنت کا حسین مظہر ثابت ہوئی، جس میں شرکاء نے حافظِ قرآن اور تکمیلِ قرآن کرنے والی بچی کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








