مدرسہ تجویدالقرآن ہوسیر میں جمعیت علماء کانکے بلاک کی ایک اہم نشست منعقد


رانچی:(عادل رشید)آج بتاریخ 19 جولائی2026 بروز اتوار بوقت 11 بجے دن مدرسہ تجویدالقرآن ہوسیر کانکے رانچی میں علماء کرام،ائمہ عظام ودانشوران قوم پر مشتمل جمعیت علماء کانکے بلاک کی ایک اہم نشست ہوئی۔جس کی صدارت حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ نےکی اور نظامت حضرت مولانا عبدالمغز قاسمی نے کیا۔مجلس میں کئی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی۔ایس آئی آر،یوتھ کلب کا قیام،اصلاحی پروگرام،جمعیت علماء کانکے بلاک میں فنڈ کی حصولیابی،کانکے بلاک میں آفس کی ضرورت۔مجلس میں باہمی مشاورت سے مندرجہ ذیل باتیں طے پائیں۔ایس آئی آر پر بات سامنے آئی کہ فارم پر کرنے میں کوئی گڑبڑی ہوئی ہو تو بی ایل او سے مل کر اس کو درست کروا سکتے ہیں۔یوتھ کلب کے قیام کےلئے تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے۔
اس لئے9 اگست 2026 بروز اتوار کو رانچی شہر میں ایک ٹریننگ کیمپ کا انعقاد طے ہوا ہے۔جس میں مخصوص حضرات شریک ہوکر تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے علاقہ میں افراد تیار کریں گے۔کانکے بلاک کا آفس دارالعلوم حسینیہ کوکدورو کو عارضی طور پر متعین کیا گیا ہے۔امیدکہ دفتر میں جمعیت علماء کا بورڈ بھی لگا دیاجائے گا۔اس موقع پر جمعیت علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی، جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر،حضرت مفتی محمد قمر عالم قاسمی شہر قاضی رانچی، مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی،حاجی احسان ،حافظ تجمل، مولانا ابوالکلام، حافظ عبدالعزیز،حاجی قطیب،مفتی عبدالمعیز،مولانا منصور کانکے، مولانا شہاب الدین،حافظ عارف ،ڈاکٹر ذوالفقار،محمد جاوید،محمد افروز عالم،سمیت دیگر علماء کرام تھے۔








