جھارکھنڈ کی نئی ووٹر لسٹ میں اپنا نام ترجیحی بنیادوں پر درج کرائیں


علاقہ میں امارت شرعیہ کی تحریک سرگرم عمل
اس وقت ریاست جھارکھنڈ میں نئی ووٹر لسٹ کی فہرست سازی کا کام چل رہا ہے ،ملک کے بدلتے ہوئے سیاسی منظر ناموں کے پیش نظر کہاں کے شہریوں کے فکر و اآگہی کو بیدار کرنے اور ووٹر لسٹ میں ناموں کو ترجیحی بنیادوں پر اندراج کرانے کے لئے ہفتہ عشرہ سے امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کے حکم و ہدایت ،ناظم امارت شرعیہ جناب مولانا مفتی محمد سعید الرحمٰن قاسمی صاحب ،قاضی شریعت جناب مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی صاحب اور نائب ناظم امارت شرعیہ جناب مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی صاحب کی نگرانی میں مستقل عوامی بیداری تحریک چلائی جا رہی ہے ،اس کے لئے ریاست بھر کے تمام اضلاع اور اس کے مختلف بلاکوں میں امارت شرعیہ کے ذمہ دار اصحاب پھیلے ہوئے ہیں اور مقامی ذمہ داروں کی رہنمائی میں فارم کی خانہ پُری کی عملی تربیت دے رہے ہیں،

قاضی شریعت رانچی مولانا مفتی انور قاسمی صاحب کی قیادت میں مفتی وسیم احمد اختر قاسمی قاضی شریعت گیا،مولانا سہیل سجاد قاسمی امارت پبلک اسکول پسکا نگڑی اور مفتی مجاہد اللہ قاسمی مبلغ امارت شرعیہ نے رڑگاؤں ،تماڑ،بنڈو،اور علی کالونی کا دورہ کیا اور سماجی خدمتگاروں سے انفرادی اور اجتماعی طور پر ملاقاتیں کیںاور فارم کی خانہ پُری کے طریقے بتلائے ۔نائب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء پٹنہ مولانا سہیل اختر قاسمی صاحب کی قیادت میں معاون قاضی شریعت مولانا مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی ،مولانا امان اللہ قاسمی قاضی شریعت ضلع سمستی پوراور مولانا مفتی شمیم اختر قاسمی قاضی شریعت گورگاواںنے ضلع گڈا کے پوڑیابلاک میں سات مرکزی مقامات،تالجھاری ،مدگوپی ،کچیا،جمنی بہاڑ پور،مارکنگ،سرکنڈا،روشن باغ،اسن بنی جامع مسجد ،آزاد نگر،پھسیا ڈنگال اور گوگاواں میں مٹینگیں کیں ،جس لوگوں میں بیداری آئی ۔جمشید پور سے معاون ناظم امارت شرعیہ مولانا قمر انیس قاسمی ،مولانا سعود عالم قاسمی قاضی شریعت جمشید پوراور مولانا افروز سلیمی قاسمی نے بتایا کہ ایس آئی آر کے تعلق متعدد علماء و ائمہ اور سرکاری اساتذہ سے گفت و شنید ہوئی،
اس کے علاوہ عوامی رابطے بھی مسلسل کئے جا رہے ہیں ،اللہ کے فضل و کرم سے یہاں کے لوگ بیدار کافی متحرک ہیںاور بڑی تعداد میں فارم کی خانہ پُری کر چکے ہیں۔ضلع جامتاڑا سے معاون ناظم امارت شرعیہ مولانا احمد حسین قاسمی مدنی ،مولانا نظام الدین قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ جامتاڑا ،مولانا عمران عالم قاسمی دارالقضاء امارت شرعیہ مدھوپور اور مولانا سرفراز مظاہری مبلغ امارت شرعیہ نے بتایا کہ علاقہ کے علماء مدارس اور ائمہ مساجد کی رہنمائی میں فتح پور،منڈیہا اور تیس جوڑیا بلاک کی متعدد بستیوں میں امارت ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں آ چکا ہے اور لوگ اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔قاضی شریعت ضلع دھنباد مفتی محمد شاہد قاسمی نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ دھنباد و جھریا بلاک میں کئی بستیوں کا دورہ کیا ،ہر جگہ اجتماعات منعقد کئے گئے اور “بی ایل او” کی جانب سے آن لائن فارم بھرنے کے عملی طریقے ذمہ داروں کو بتائے گئے ،ان کی معاونت مفتی محمد اصغر قاسمی قاضی شریعت جہاں آباد اور مولانا اسعداللہ نیموی و حافظ شہاب الدین مبلغین امارت شرعیہ کر رہے ہیں۔ضلع گریڈیہہ سے قاضی ضمیرالدین قاسمی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ علاقہ میں کئی مقامات پر مٹینگوں کے ذریعہ لوگوں کو ایس آئی آر کی اہمیت سے واقف کرایا گیا ،ان کوششوں کے نتیجہ میں ہر جگہ ہیلپ ڈیسک کی تشکیل بھی ہو چکی ہے ۔

مولانا مختارقاسمی قاسمی قاضی شریعت سمڈیگااور قاضی شریعت رام گڑھ مولانا کلیم اللہ مظہر قاسمی ہزاری باغ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہر جگہ تربیتی و مشاورتی پروگرام ہوئے ،جس کے نتیجہ میں ایس آئی آر کے تعلق سے اچھی بیداری آئی ہے اور چند مقامات پر ہیلپ ڈیسک کا بھی قیام عمل میں آیا چکا ہے ۔مولانا مفتی قیام الدین قاسمی ریسرچ ٹیم امارت شرعیہ نے ضلع صاحب گنج میں بیداری مہم کے سلسلہ میں کہا کہ ہم لوگوں کی کاوشوں سے ادھوا بلاک کے مدرسہ تعلیم القرآن ،بالوگرام میں سینٹر بنایا گیا اور اس کے لئے افراد کار بھی متعین کر دیئے گئے ہیں ۔مولانا اکرام الدین قاسمی ریسرچ ٹیم امارت شرعیہ نے ڈالٹین گنج اور پالکی اسی طرح ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی نے تتریا بلاک ضلع چترا سے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ،جہاں لوگ بڑی دلچسپی سے حصہ لے رہے ہیں ،امارت شرعیہ کی خصوصی توجہ اور اس مہم میں شریک تمام افراد کی محنت و جدو جہد سے ایس آئی آر کاکام بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ،اللہ تعالیٰ امارت شرعیہ کی اس سماجی و ملی خدمات کو بار آور بنائے ۔








