مجلس علماء جھارکھنڈ کے انتخابی عمل کا آغاز، انتخابی کمیٹی تشکیل


مولانا اصغر مصباحی انتخابی کنوینر مقرر، مجلسِ عمومی کے ذریعہ انتخاب عمل میں اے گا
رانچی (عادل رشید): مجلس علماء جھارکھنڈ کے تنظیمی انتخابات کے سلسلے میں جمعرات کو ملی ہال، منٹو چوک، نزد راعین مسجد، ہندپیڑھی، رانچی میں مجلسِ سرپرستان، مجلسِ شوریٰ، مجلسِ عاملہ اور مجلسِ عمومی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس خوشگوار اور پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جس میں تنظیم کے آئندہ انتخابی عمل سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ مجلس علماء جھارکھنڈ کا انتخاب مجلسِ عمومی کے ذریعے کرایا جائے گا۔

انتخابی عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرنے کے لیے ایک انتخابی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں مولانا اصغر مصباحی کو انتخابی کنوینر مقرر کیا گیا، جبکہ مفتی قمر عالم قاسمی رانچی، مولانا عبدالواجد چترویدی لاتیہار،ڈاکٹر مولانا نسیم رامگڑھ، مولانا شرف الدین کھونٹی، اور مولانا عبدالمنان اصلاحی رانچی کو انتخابی کمیٹی کا معاون کنوینر نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انتخابی عمل مکمل شفافیت، اتفاقِ رائے اور تنظیمی دستور کے مطابق انجام دیا جائے، تاکہ مجلس علماء جھارکھنڈ مزید مضبوط اور منظم انداز میں اپنی دینی و سماجی خدمات جاری رکھ سکے۔

حضرت قاری صہیب احمد کے تلاوت قرآن پاک اور نعت نبی سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ حضرت مولانا صابر موہن پوری، حضرت مولانا نظام الدین، مولانا نور حسن، مولانا ضیاء الہدی، مولانا اکرام الحق عینی، مولانا رفیق، مفتی انور قاسمی، مولانا نسیم انور ندوی، مولانا عبدالقیوم صدر جمعیت علماء، مفتی طلحہ ندوی، ڈاکٹر طلحہ ندوی، مفتی عمران ندوی، مفتی ابو عبیدہ، حضرت قاری صہیب احمد، مولانا منصور، قاری اشرف الحق، مولانا عبدالواجد چترویدی، قاری طیب، حافظ عارف، حافظ دانش، قاری خورشید, مفتی راشد کمال, مولانا مطیع الرحمن, قاری آفتاب, مولانا عبد الحکیم ندوی, مولانا انعام اللہ ندوی,حاجی شمشیر مولانا شوکت نعمانی حافظ زبیر مولانا اشتیاق مولانا صادق تحسین ندوی, مفتی عمران ندوی, قاری حسان ندوی سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ آنے والے سبھی مہمانوں کا استقبال کمیٹی کے صدر مولانا صابر، مفتی طلحہ ندوی نے کیا۔








