ناظم اعلی ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکی والدہ مرحومہ کی تربت پرحاضری۔


گولہ رامگڑھ:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے آج آبائ وطن کے گولہ بیٹول قبرستان پہنچ کر والدہ مرحومہ ومغفورہ کی تربت پاک پرحاضری دی ان کے ہمراہ پنچایت کے مکھیاذاکراختر،مولانا محمد شبیرعلی،مولاناافروز عالم، ماسٹرعسجدرضا،ماسٹرخوشتررضوی، عطاءاللہ انصاری،فیض محمد رضوی، رامش قدسی ،ساجدرضاوغیرھم شریک تھے موقع پر صلوۃ وسلام مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام، شمع بزم ھدایت پہ لاکھوں سلام، یانبی سلام علیک خشوع وخضوع کے ساتھ پڑھاگیا، تربت پاک پر چادرپوشی، عطربیزی گلاباری کی گئ،قل خوانی ہوئ اور ایصال ثواب کیاگیا،
اس مبارک موقع پر ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی نے کہاکہ ماں کی عظمت ورفعت بہت بلند ہے جن کے قدموں نیچے اولادوں کے لیئے جنت ہے، ناظم اعلی نے کہاکہ اللہ رب العزت نے قرآن مقدس میں اپنی وحدانیت کے بعد تمام تر عبادات وموضوعات سے قبل والدین کے ساتھ حسن سلوک کاتذکرہ فرمایاہے جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کے والدین کریمین کی شان کیاہے، ناظم اعلی نے کہاکہ رسول باوقارصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جس نے عقیدت واحترام کے ساتھ ماں باپ کے چہرے کی زیارت کی تو اللہ تعالی اسے حج مبرورکاثواب عطافرماتاہے ناظم اعلی نے نوجوان نئ نسل لڑکے اور لڑکیوں سے خصوصاکہاہے کہ وہ اپنے ماں باپ کی نافرمانی کبھی نہ کریں
بلکہ ہر معاملے میں والدین کی منظوری کو ضروری سمجھیں اور فرامین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیراہوں۔واضح ہوکہ ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی کے برادراور گڈول مشن کے ڈائرکٹرجناب داؤد عالم کی صاحبزادی ثروت جہاں کاعقد مسنونہ کی تقریب میں شرکت کی غرض سے وطن مالوف میں ہیں،








