BlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

انجمن نے بقرعید کی تعطیل 27 مئی کے بجائے 28 مئی کو کرنے کا مطالبہ کیا

Share the post

رانچی: انجمن اسلامیہ رانچی کے صدرالحاج مختار احمدنے جھارکھنڈ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بقرعید (عیدالاضحیٰ) کی سرکاری تعطیل 27 مئی 2026 کے بجائے 28 مئی 2026 کو مقرر کی جائے۔ اس سلسلے میں انجمن اسلامیہ رانچی کے صدر مختار احمد کی جانب سے چیف سکریٹری،وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ،حکومتِ جھارکھنڈ کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ چاند کی رویت کے مطابق عیدالاضحیٰ 28 مئی 2026 کو منائے جانے کا اعلان ہے، اس لیے حکومت کی جانب سے پہلے سے اعلان کردہ 27 مئی کی تعطیل میں ترمیم کرتے ہوئے 28 مئی کو سرکاری چھٹی قرار دیا جائے۔انجمن اسلامیہ نے حکومت سے عاجزانہ اپیل کی ہے کہ عوامی جذبات اور مذہبی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیل کی تاریخ میں مناسب تبدیلی کی جائے تاکہ مسلم برادری عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منا سکے۔صدر مختار احمد نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے جلد مناسب فیصلہ کرے گی۔

Leave a Response