All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

حاجی شاہ عمیر کے رہائش میں10 روزہ تراویح مکمل

Share the post

عادل رشید
رانچی:راجدھانی رانچی کےکلال ٹولی واقع حاجی شاہ عمیر کے رہائش شاہ ریسیڈنسی میں رمضان المبارک کےپہلاعشرہ میں ہی تراویح کی نماز مکمل ہوگیا۔ہر سال کی طرح امسال بھی حاجی صاحب کے مکان میں دس روزہ تراویح کی نماز ادا کی گئی۔

حافظ ایم انصاری نے صرف 10 دنوں میں قرآن پاک کی تلاوت پوری کر ائی۔حافظ صاحب کو نقد اور دیگر انعام دئےگئے۔ختم تراویح کے موقع پر حضرت قاری صہیب احمد نےبہت ہی خوبصورت نعت نبی پیش کی،جس سے محفل میں روحانی ماحول پیدا ہوگیا۔

وہیں حضرت مفتی ثناء اللہ المظاہری نے ختم تراویح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہاکہ اس ملک میںجمعیت علماء کی بہت ساری خدمات ہے اس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے آگے کہاکہ قرآن کریم میں اللہ پاک ہم سب سے کیا کہہ رہا ہے اس کو جاننے کی اس کو سمجھنے کی کوشش کی جانی چاہئیے۔قرآن کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ کونسی سورۃ میں اللہ پاک ہم سے کیا کہہ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلا عشرہ رحمت کا گزر گیا،اب دوسرا عشرہ مغفرت کا ۔اس عشرہ میں زیادہ سے زیادہ گناہوں سے معافی مانگنی ہے۔آخیر میں حضرت مفتی ثناء اللہ المظاہری کی دعا ملک ،ریاست کی خوشحالی، امن وسلامتی، بھائی چارگی کی دعا ئوںکے ساتھ اختتام ہوئی۔اس موقع پر الحاج شاہ عمیر، ڈاکٹر کلیم،شاہ فیصل، شاہ فہد،محمد تحسین، محمد عظیم،حاجی حلیم الدین، عطا الرحمان،امیتاز ،فاروق احمد، ذیشان،اسعد اللہ،فضل علی،حافظ ساجد،غلام شاہد،حافظ عارف،مولانا اسجد،بڑی تعداد میں لوگ موجودتھے۔

Leave a Response