Ranchi News

جمعیۃ علماء ہند کے زیراہتمام ۲۲۔۲۳ جولائی ۲۰۲۳ کو لکھنؤ میں ورکشاپ

Share the post

 

جھارکھنڈ کے پانچ مثالی اضلاع کے ذمہ داران شرکت کریں گے :ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی 


رانچی : جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہندکے موجودہ پروجیکٹس اور ان کے اثرات کاجائزہ لینے اورتنظیمی استحکام کے مد نظر لائحہ عمل تیار کرنے ، دس نکاتی پروگرام کو ضلع ، تحصیل ، تعلقہ ،مقامی اورمحلے کی سطح تک نافذ کرنے اورجماعتی دائرہ ٔ اثر کو بڑھانے کے لئے بھوپال میں گزشتہ ۱۰۔۱۱ ستمبر ۲۰۲۲ کو دو روزہ مذاکراتی اجتماع میں حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی دامت برکاتکم صدر جمعیۃ علماءہند کی موجودگی میں بالاتفاق رائے پورے ملک کو پانچ زون میں تقسیم کیاگیااوران کے نگراں اورکنوینر کا بھی انتخاب کیاگیا۔ زون کی تقسیم اس طرح ہیں ۔ زون نمبر۔(۱) کرناٹک ،تمل ناڈو ، کیرالہ ، آندھرپردیش وتلنگانہ ،انڈمان ونکوبار ، گوا، زون نمبر(۲) مہاراشٹرا ،گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان ، زون نمبر(۳) مغربی بنگال ، آسام ،منی پور، تریپورہ ، میگھالیہ ، اڈیشہ ،زون نمبر(۴) بہار ، جھارکھنڈ ، مشرقی زون یوپی ، وسطی زون یوپی ،زون نمبر (۵) مغربی زون یوپی ،دہلی ،ہریانہ ، پنجاب وہماچل پردیش ، اتراکھنڈ، ان تمام زونوں میں جمعیۃ علماء ہند کے زیراہتمام طے شدہ تاریخوں کے مطابق ورکشاپ کے پروگرام منعقد ہورہے ہیں ۔ اسی کے تحت آئندہ ۲۲۔۲۳ جولائی ۲۰۲۳ بروز ہفتہ واتوار بمقام جواہر لال نہرو راشٹریہ یووا کیندر ، حسین آباد روڈ نزد پولیس چوکی ، رومی دروازہ چوک لکھنؤ یوپی میں دوروزہ ورکشاپ کا پروگرام منعقد ہورہاہے ۔ جس میں حضرت مولانا سید محمود اسعدمدنی صاحب صدر جمعیۃ علما ء ہند بھی شرکت فرمائیں گے ۔ مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے کہا کہ صوبہ جھارکھنڈ کے پانچ مثالی اضلاع کے ذمہ داران اس میں شریک ہورہے ہیں ۔وہ پانچ اضلاع میں رانچی ،چترا، سمڈیگا ، دمکا اورگڈا شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ زون نمبر( ۴ )میں صوبہ جھارکھنڈ بھی شامل ہے ۔ اس کے نگراں حضرت مولانا صدیق اللہ چودھری صاحب صدر جمعیۃ علمامغربی بنگال اورکنوینر حضرت مولانا کلیم اللہ خان صاحب قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء یوپی ہیں ۔ مذکورہ پروگرام میں رانچی سے شرکت کرنے والے جمعیۃ کے ذمہ داروں میں مولانا ڈاکٹر محمد اصغرمصباحی ،مفتی ڈاکٹر محمد سلمان قاسمی ، حاجی ظہیرالاسلام صاحب بہارفوٹ ویئر، مولانا شعیب اختر ثاقبی صاحب اور قاری صہیب احمدکے نام شامل ہیں ۔ یہ تمام حضرات مجلس عاملہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے رکن بھی ہیں ۔حضرت مولانا اسرارالحق مظاہری صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ ضلع چترا کی نمائندگی فرمائیں گے ۔
شعبہ ٔ نشر واشاعت جمعیۃ علما ء جھارکھنڈ ،دفتر حواری مسجد کربلا چوک ،کونکا روڈ رانچی ( جھارکھنڈ )

Leave a Response