مفتی شمس الدین قاسمی کے سانحۂ ارتحال پر جمعیۃ علماء جھارکھنڈکا اظہار تعزیت
ہزاریباغ 19اگست:
جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے مفتی شمس الدین قاسمی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اورپسماندگان سے اظہارتعزیت کیاہے۔
مفتی شمس الدین قاسمی ایک بافیض عالم تھے،فرقِ باطلہ پر ان کی گہری نظر تھی،دارالعلوم سے فراغت کے بعد اپنے علاقہ کو اپنی علمی،اصلاحی، دعوتی خدمات کا مرکز بنایا۔اصلاحِ عقیدہ کے عنوان سے ان کی خدمات قابل ِ قدر ہیں۔مفتی صاحب ایک صاحبِ قلم عالم تھے،وہ مناظرہ بھی تھے،اپنے علم وتحقیق کی وجہ سے سنتھال پرگنہ میں علماء کے درمیان ان کی منفردپہچان تھی۔ان کے سانحۂ ارتحال سے بلاشبہ علمی حلقہ سوگوار ہے۔
مفتی صاحب مرحوم علاقہ میں مختلف دین،ملی خدمات کے ساتھ جمعیۃ علماء پاکوڑ کے سرگرم رکن تھے،وہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی مجلس عاملہ کے بھی مدعوخصوصی تھے۔
اللہ تعالیٰ مفتی صاحب مرحوم کی مغفرت اوران کے درجات کوبلندفرمائے اور پسماندگا ن کو صبر جمیل کی دولت سے نواز دے۔
مفتی محمدشہاب الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے ضلعی جمعیۃ کے ذمہ داروں،ارباب مدارس اور ائمۂ مساجد سے مفتی صاحب مرحوم کے لیے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کی درخواست کی۔

You Might Also Like
ادارہ شرعیہ ہزاریباغ کی جانب سے اصلاح معاشرہ کی جاری ہیں قابل رشک کوششیں۔
ہزاریباغ:-بتاریخ 12,اکتوبر 2025 بروز اتوار ادارہ شرعیہ ہزاریباغ کی ایک اہم نشست ضلع ہزاریباغ کا مشہور علاقہ گوہر بندہ میں...
جمعیتہ علماء بلاک کٹکم سانڈی کے صدر ممتاز شاه عالم عرف مسٹر عالم ، سکرٹری جناب محمد شاہد عرف را جا خان منتخب
آج بتاریخ 20 / ربیع الاول 1447 ھ مطابق 13 ستمبر 2025 بمقام : مدرسه اسلاميه فيض العلوم ، کٹکم...
All India NewsBlogentertainmentHazaribag NewsJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News
इंसानियत की सेवा को मिला नया मुकाम : अबु हुरैरह कासमी को मिला अंतरराष्ट्रीय डाक्ट्रेट सम्मान
"ज़रूरतमंदों की मदद करता रहूंगा" - अबु हुरैरह कासमी हजारीबाग: इंसानियत, शिक्षा और समाजसेवा की राह पर निस्वार्थ भाव से...
مدرسہ محمدیہ سلطانہ میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن اختتام پذیر
ہزاری باغ: ضلع ہزاری باغ کا ، کار گذار دینی ادارہ مدرسہ محمدیہ سلگا ڈیپو سلطانہ میں یک روزہ جلسہ...