جامعۃ المحصنات اور پرچم کشائی
15 اگست 2024 دن جمعرات وقت صبح 8/45 میں جامعۃ المحصنات قدرت نگر چٹول میں 78ویں یوم آزادی بڑی دھوم دھام و شان وشوکت کے ساتھ منائی گئی جسمیں جامعہ کے طالبات و کارکنان کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شریک ہوکر یہ ثابت کردیا کہ ابھی بھی ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کیلئے بے چین رہتے ہیں
بہر حال پرچم کشائی سرپرست جامعہ مولانا رفیق عالم مظاہری نے کی
اس کے بعد جامعہ کی طالبات نے مل جل کر پروگرام کو شروع کیا اور
عوام و علماء کی شرکت سے پروگرام کو چار چاند لگ گیا
پروگرام تقریبا ایک گھنٹہ تک اس انداز میں چلا کہ عوام اپنی جگہ کھڑی کے کھڑی رہ گئی اور عوام کے سامنے اسلاف کی قربانیوں کو اس انداز میں یاد کیا گیا کہ عوام کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں کبھی ہندی بھاشن کے ذریعہ عوام کو بزرگوں کی قربانیاں یاد دلائی گئیں تو کبھی اردو تقاریر کے ذریعہ
اور جب انگلش اسپیچ پیش کی گئی تو نہ سمجھنے والی عوام بھی طالبہ کی انگریزی سن کر تعریف کرنے سے خود کو روک نہ پائی
پروگرام کی آخری کڑی سے پہلے
جامعہ کے ڈائریکٹر حضرت مفتی ثناءاللہ صاحب مظاہری نے اسلاف کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے عوام کو بتلایا کہ اس ملک کو آزاد کرنے میں گرچہ تمام مذاھب کے لوگوں نے ساتھ دیا لیکن مسلمان اور علماء کے اقدام کے بعد ہی لوگ بیدار ہوئے
آخر میں جامعہ کی چھوٹی سی بچی مہوش تبریز کے نظم پر پروگرام کو اختتام کیا گیا
پروگرام کے اختتام پر جامعہ کے پرنسپل مفتی رحمت اللہ مظاہری نے آنے والے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے دعائیں دی اور جامعہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا