مجلس علماء جھارکھنڈ کی اہم نشست؛ سابقہ و موجودہ کمیٹی کے درمیان چارج کی حوالگی


رانچی، 13 اکتوبر 2026ء
الحمدللہ! آج بروز منگل، 13 اکتوبر 2026ء، بعد نمازِ عصر راعین مسجد، ہندپیڑھی، رانچی میں مجلس علماء جھارکھنڈ کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں سابقہ و موجودہ عہدیداران اور انتخابی کمیٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نشست میں موجودہ صدر مفتی سلمان صاحب قاسمی، جنرل سکریٹری مولانا سمیع الحق صاحب مظاہری، نائب صدر مولانا منصور صاحب مظاہری، نائب سکریٹری مولانا انصار اللہ صاحب قاسمی، سابقہ جنرل سکریٹری مفتی طلحہ صاحب ندوی، سابقہ نائب صدر مولانا شریف احسن مظاہری، انتخابی کمیٹی کے کنوینر مولانا اصغر مصباحی صاحب اور رکنِ انتخابی کمیٹی محمد حسان ندوی سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

اس موقع پر سابقہ کمیٹی نے حساب و کتاب اور ضروری دستاویزات موجودہ کمیٹی کے حوالے کیے، جبکہ انتخابی کمیٹی نے بھی انتخاب سے متعلق تمام سامان ذمہ داران کے سپرد کردیا۔ الحمدللہ! چارج کی یہ حوالگی باہمی مشاورت، اعتماد، محبت اور خلوص کے ماحول میں مکمل ہوئی۔
یہ نشست باہمی اتحاد، اخوت اور احترام کی ایک خوب صورت مثال تھی۔ اس سے یہ پیغام ملا کہ مجلس علماء جھارکھنڈ کا اصل مقصد علماء کرام کے درمیان اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنانا اور دین و ملت کی خدمت کرنا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجلس علماء جھارکھنڈ کو ترقی عطا فرمائے، اسے علماء کے درمیان محبت و خلوص اور اتحاد کا ذریعہ بنائے اور تمام ذمہ داران کو اخلاص کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!








