جمعیت علماء ہیرہنج بلاک کا انتخاب بحسن خوبی اختتام پذیر


مولانا ذاکر صدر و حافظ سہیل جنرل سیکرٹری منتخب
بالوماتھ:جمیعت علماء ہند کی تحریک پر ضلع لاتے کے ہیرہنج بلاک کا انتخاب بحسن خوبی اختتام پزیر ہوا ہیرہنج بلاک بستی ڈونر ٹانڑ مدینہ مسجد ایک انتخابی نششت کا انعقاد حضرت مولانا ذاکر حسین صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا بطور مشاہد مولانا عبدالواجد چترویدی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء لاتیہار ورکن علماء جمعیت علماء جھارکھنڈ و مفتی شہباز ندیم رکن عاملہ ضلع لاتے ہار شریک رہے
انتخابی نششت کی کارروائی تلاوت قرآن سے شروع ہوئی بعدہ نعت پیش کی گئی مولانا عبدالواجد رحمانی چترویدی صاحب جمعیت علماء ہند کی تاریخ جمعیت علماء سے وابستگی کی اہمیت بیان کرتے ہوۓ فرمایا ک جمعیت علماء سے وابستگی کا مطلب دینی ملی خدمت میں حصہ لینا ہے جمعیت علماء ملت اسلامیہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے ہمیں جمعیت علماء کے پیغام کو امت انسانیت کے ہر فرد تک پہونچانا ہے
جمعیت علماء ہیرہنج بلاک کے لیے مولانا ذاکر حسین صاحب کو صدر حافظ سہیل اس ختر کو جنرل سکریٹری سلمان انصاری کونائب صدر و اکرام الحق کو سکریٹری اور ماسٹر عارف صاحب خزانچی کو اتفاق راۓ سے خزانچی منتخب کیا گیا مولانا ذاکر حسین صاحب کی دعا پر نششت کا اختتام ہوا ہے حافظ رفیق حافظ اکرام الحق حافظ توفیق انعام الحق محمد سلمان اور مختلف گاؤں کے احباب کثیر تعداد میں موجود تھے
