Thursday, October 10, 2024
Jharkhand News

دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی کے طالب علم نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی

ضلع رانچی کے قصبہ اسلام نگرراتو میں واقع پرہے پاٹ بستی کے رہنے والے مولانا عبدالصمد ندوی ولد حافظ اشرف علی سابق استاذ دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی نے ملکی پیمانہ پر منعقد ہونے والے نیٹ NEET امتحان میں پہلی ہی کوشش میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ عبدالصمد ندوی نے اپنی بنیادی تعلیم دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی میں مکمل کی ۔ یہیں پر انہوں نے اسلامیات کے علاوہ اردو۔ عربی۔ انگریزی۔ سا ئنس اور ریاضی کی ابتدائی و ثانوی تعلیم مکمل کی ۔ سن 2018 میں عالیہ اولی شریعہ (عربی پنجم) کا سالانہ امتحان انہوں نے دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دیا اور وہاں بھی نمایاں نمبرات کے کامیاب ہوۓ۔ 2021 میں میں عالمیت سے فراغت کے بعد انہوں نے میڈیکل لائن میں جانے کا ارادہ کیا ۔ اور انٹر کے ساتھ نیٹ NEET کی بھی تیاری کی ۔ مئ 2024 میں ہونے والے امتحان میں انہوں نے شرکت کی اور 720 میں سے 670 نمبرات حاصل کرکے پہلی ہی کوشش میں کامیاب ہوۓ۔ دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی کے اندر الحمد للہ ابتداء ہی سے دینیات کے ساتھ ساتھ میٹرک تک عصری تعلیم کا بہترین نظم ہے۔ طلباء یہاں سے فارغ ہونے کے بعد کسی بھی میدان میں جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہاں سے فارغ ہونے والے سینکڑوں طلباء دینی ۔ قومی اور ملکی پیمانہ پر الگ الگ میدانوں میں اپنی خدمت انجام دیرہے ہیں۔

آج عبد الصمد ندوی دارالعلوم تشریف لاۓ ۔ اور انہوں نے اس ادارہ اوریہاں کے اساتذہ کرام کا شکریہ اداء کیا۔ دارالعلوم کے ناظم جناب مولانا ضیاء الہدی اصلاحی نے ان کو مبارک باد پیش کیا۔ اور اپنی دعاؤں سے نوازا ۔ اسی طرح دارالعلوم کے صدر مدرس مولانا جمشید عالم ندوی اور جامعۃ المسلمات کے مدرس مولانا عبدالجبار صاحب قاسمی و دیگر اساتذہ نے مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دارالعلوم کے تمام طلباء و باہر سے تشریف لاۓ ہوۓ مہمانان کرام موجود تھے۔

Leave a Response