All India News

جمعیۃ چلڈرن ولیج انجا رکا طالب علم عرفان کٹیا قومی سطح پر باکسنگ کے لیے منتخب

Share the post

موصوف آج جمعیۃ چلڈرن پہنچ کر ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند سے دعائیں حاصل کیں ۔اسکول انتظامیہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا
انجار، گجرات، 10 جنوری 2025:عرفان کٹیا ابن رسول بھائی، جو گجرات کے انجار شہر سے تعلق رکھتے ہیں، نے اپنی شاندار کارکردگی سے پورے گجرات میں پہچان بنالی ہے۔ وہ شاہ زکریا حاجی پیر پبلک اسکول، جمعیۃ چلڈرن ولیج کے گیارہویں کلاس کے ہونہار طالب علم ہیں اور ماشاءاللہ باکسنگ کے میدان میں پورے گجرات میں ٹاپ کیا ہے۔ عرفان اپنی صلاحیتوں اور محنت کی بدولت عنقریب آل انڈیا باکسنگ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے دہلی جائیں گے۔
آج چلڈرن ولیج انجار کے احاطے میں اس نوجوان نے اپنے والد کے ساتھ ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمد حکیم الدین قاسمی سے ملاقات کی اور دعائیں حاصل کیں۔اس موقع پر مفتی انیس احمد صاحب نگراں جمعیۃ چلڈرن ولیج بھی موجود تھے ۔
واضح ہو کہ جمعیۃ چلڈرن ولیج گجرات زلزلہ کے بعد کچھ میں جمعیۃ علماء ہند نے یتیم اور نادار بچوں وبچیوں کے لیے قائم کیا تھا، جس میں انگریزی اور گجراتی زبانوں میں سیئر سکینڈری سطح تک اسکول بھی قائم ہے ۔ اس کے علاوہ جمعیۃ چلڈرن ولیج میں مہیلا پی ٹی سی کالج اورجمعیۃ یوتھ کلب سینٹر سمیت متعدد ادارے ہیں ، جو صدر جمعیۃعلماءہند حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی سرپرستی اور ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی نگرانی میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند جو بہت ساری ملی و قومی سرگرمیوں میں ملک گیر سطح پر مشغول ہیں، وہ ان دنوں چلڈرن ولیج پہنچے ہیں ۔
عرفان کٹیا سے ملاقات پر ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ موصوف کو ان مقابلوں میں کامیابی عطا فرمائے اور وہ گجرات اور اپنے اسکول کا نام مزید روشن کریں۔ اسکول انتظامیہ نے بھی عرفان کٹیا کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی ہے۔ یہ قابل ذکر بات ہے کہ عرفان کٹیا تعلیمی میدان میں بھی اپنی کارکردگی کے باعث نمایاں رہے ہیں۔ گزشتہ سال دسویں جماعت میں ان کا نتیجہ 86 فیصد تھا، اور انہوں نے اپنے اسکول میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ عرفان نے آج کہا کہ وہ ان کے والدین، اساتذہ، اور اسکول کی انتھک محنت اور ان کی اپنی لگن کا ثبوت ہے۔

Leave a Response