latest posts

झारखंड में ग्रामीण विकास को गति देने तथा केंद्र और राज्य सरकार के बीच सहयोग को सशक्त बनाने को लेकर मंगलवार को नई दिल्ली में ग्रामीण विकास मंत्री श्रीमती दीपिका पांडेय सिंह के साथ ग्रामीण विकास सचिव, भारत सरकार श्री शैलेश कुमार सिंह की हुई एक उच्चस्तरीय बैठक

All India News

مولانا اختر حسین ہمہ جہات خوبیوں کے حامل تھے :مولانا صابر حسین مظاہری

Share the post

مجلس علماء جھارکھنڈ کے زیر اہتمام مولانا اختر حسین مظاہری کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست کا انعقاد

مورخہ 27؍مئی 2025ء بروز منگل بعد نماز مغرب ، بڑی مسجد مرکز ، ہند پیڑھی رانچی میں حضرت مولانا اختر حسین مظاہری مہتمم مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی،کانکے کے سانحہ ارتحال پر مجلس علماء جھارکھنڈ کے زیر اہتمام ، زیر صدارت مولانا صابر حسین مظاہری ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی ۔ نشست کا آغاز مولانا جاوید ندوی امام بڑی مسجد کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔ مولانا صادق تحسین ندوی امام و خطیب زیب النسا مسجد نے نعت نبی پیش کی ۔ قاری صہیب احمد مدرس مدرسہ عالیہ عربیہ نے تعزیتی نظم پیش کیا اور نظامت کے فرائض مفتی محمد طلحہ ندوی ، جنرل سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ نے انجام دیا ۔
مولانا صابر حسین مظاہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا اختر حسین صاحب مظاہری ایک فعال و متحرک عالم دین ، ہمہ جہات خوبیوں کے حامل، بے باک خطیب ، مخلص خادم قرآن ، سینکڑوں مساجد کے معمار ، بہت سارے مدرسوں اور مکاتب کے سر پرست ،حسن اخلاق کے پیکر ، ملنسار ، سخی، معاملہ فہم آپسی جھگڑوں کو چٹکیوں میں حل کرنے والے اور اعلیٰ درجے کے منتظم تھے ۔


حضرت والا کا مجلس علماء جھارکھنڈ کے قیام کے وقت سے ہی گہرا تعلق تھا ۔ وہ ایک زمانے تک مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر اور جنرل سکریٹری رہے ۔ حضرت کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالنے والوں میں حضرت مولانا صابر حسین مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ ، مولانا شریف احسن مظہری ، نائب صدر مجلس علماء جھارکھنڈ ، قاری اشرف الحق مظاہری نائب ناظم مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی ، مولانا اصغر مصباحی ، جنرل سکریٹری جمیعۃ علما ء جھارکھنڈ ، مولانا سمیع الحق مظاہری ، جوائنٹ سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ ، قاری جان محمد مصطفویٰ ،خطیب تسلیم مسجد ، مولانا منصور مظاہری خطیب پہاڑی ٹولہ مسجد ، مولانا فیروز ندوی ذمہ دار تبلیغی جماعت ، مولانا شہاب الدین مدرس مدرسہ عالیہ عربیہ پتراٹولی ، مولانا مکرم خطیب مسجد حراء بریاتو ، مفتی شہاب الدین قاسمی خطیب رمضان کالونی مسجد ، مولانا عبد الماجدقاسمی، ان کےعلاوہ اس نشست میں خاص طو رقاری مظفر ابن مولانا اختر حسین مظاہری مفتی محمد اللہ قاسمی خطیب مسجد اقراء ، مولانا مصطفےٰمظاہری ، مولانا معین مظاہری ، حافظ عرفان ،حافظ زبیر احمدمہتمم مدرسہ دار القرآن ،مولانا نجم الدین مہتمم جامعہ حسینیہ ، کڈرو ، مولانا عمار امام و خطیب مسجد عمر فاروق ، مولانا توفیق امام و خطیب مسجد ہارون ، حافظ مظہر حسین امام جامع مسجد ، مولانا امتیاز قاسمی ،حافظ ذوالفقار احمد ، محمد گلزار جنرل سکریٹری بڑی مسجدحافظ حمزہ، حافظ کاشف، حافظ صغیر کے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔

Leave a Response