All India NewsBlogfashionhealthNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi Newssport

لڑکیوں کی تعلیم کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت: مولانا راشد سیف اللہ

Share the post

مومنہ کورس کی طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا

رانچی: لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے۔ تعلیم لڑکیوں کو بااختیار بناتی ہے، ان کی زندگیوں اور معاشرے میں بہتری لاتی ہے، اور ایک بہتر مستقبل کی ضمانت دیتی ہے۔ مذکورہ باتیں حضرت مولانا راشد سیف اللہ جنرل سکریٹری خالد بن ولید ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ


نے کہی۔ وہ جھارکھنڈ الپسنکھیک سماجک سنگٹھن اور خالد بن ولید ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے عظیم الشان تقریب “ایکسلینس ایوارڈ – 2025 میں بطور مہمان اعزازی بول رہے تھے۔ مکتب خالد بن ولید میں چلائے جا رہے مومنہ کورس کی تکمیل اور 2025 میں مختلف اسکولوں کے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفیکیٹ، میڈل اور مومنٹوز سے سرفراز کیا گیا۔ مولانا راشد نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کو یقینی بنانا نہ صرف ایک انسانی حق ہے، بلکہ وقت کی اہم ضرورت۔ مولانا نے کہا کہ جھارکھنڈ الپسنکھیک سماجک سنگٹھن کے صدر انور خان، نایب صدر ایم ایس فرحان، سکریٹری محمد نسیم، نایب سکریٹری محمد مزمل اور انکے ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مومنہ کورس کرنے والی سبھی طالبہ کو اییسلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا۔

oplus_3145728

مولانا راشد نے کہا کہ مومنہ کورس کے سرپرست مولانا طلحہ ندوی خطیب مکہ مسجد ہندپیڑھی رانچی، نگراں مولانا قاری انصار اللہ قاسمی شہر قاضی رانچی، مکتب کے سرپرست قاری خالد سیف اللہ نعمانی مدرس مدرسہ عالیہ کانکے ہیں۔ ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایکسیلنس ایوارڈ 2025 میں شریک ہو کر ہمت افزائی کی‌‌۔ ان میں جناب اکرام الحسن (فرزند مرحوم وزیر حاجی حسین انصاریؒ و برادرِ محترم موجودہ وزیر حفیظ الحسن)، قاری خالد سیف اللہ نعمانی (مدرس، مدرسہ عالیہ عربیہ، کانکے، ڈی آئی جی نوشاد عالم، جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے نایب صدر جناب شمشیر عالم، مولانا راشد مظاہری (جنرل سیکریٹری KBW ٹرسٹ) ماہتاب عالم پنداگ، ڈاکٹر زاہد اقبال قاسمی (سپروائزر، امریکن آئی ٹی کمپنی و صدر دین بندھو کلیان سمیتی) نے مومنہ کورس مکمل کرنے والی طالبات کو خصوصی طور پر مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس بات کا اعلان بھی کیا کہ آئندہ بیچ میں مومنہ کورس کے طلبہ و طالبات کو کمپیوٹر، انگریزی اور AI کی عملی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ دین و دنیا دونوں میدانوں میں کامیاب ہوں۔

Leave a Response