All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi NewssportUncategorizedvideos

حضرت مولانا اختر المظاہری کانکے قبرستان میں سپرد خاک

Share the post

سابق مرکزی وزیر، کئی ایم ایل اے، سماجی کارکن نے غم کا اظہار کیا

رانچی: (عادل رشید) جھارکھنڈ کے سب سے بڑے علیم دین مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پتراٹولی کے مہتمم اور درجنوں مدارس کے سرپرست حضرت مولانا اختر حسین المظاہری (80) کا انتقال ہوگیا۔ (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ نماز جنازہ آج 23 مئی 2025 کو بعد نماز عصر پتراٹولی قبرستان میں ادا کی گئی اور وہیں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ ان کے صاحبزادے قاری مظفر حسین نے پڑھائی۔ مولانا مکرم، قاری مظفر، قاری اشرف الحق، قاری صہیب، مولانا سمیع الحق، مولانا منصور، مولانا شہاب الدین نے کہا کہ حضرت مولانا اختر صاحب جتنے اچھے عالم دین تھے اتنے ہی اچھے مہتمم اور اتنے ہی اچھے گارجین تھے۔ خاموشی کے ساتھ کام کرتے۔ قاری اشرف الحق نے کہا کہ مولانا اختر ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے مسلمانوں کو متحد کرنے اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خاموشی سے کام کیا۔

وہ بہت اچھے اور شریف انسان تھے۔ معلوم ہو کہ مدرسہ عالیہ کے مہتمم حضرت مولانا اختر صاحب کئی ماہ سے علیل تھے۔ اربا میں جمعرات کی شام پانچ بجے اپنے بھتیجے کے گھر گئے تھے۔ واپسی پر حضرت کو دل کا دورہ پڑا اور لوگ اسے کانکے شمبھو نرسنگ ہوم لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔ جیسے ہی لوگوں کو پتہ چلا کہ حضرت مولانا اختر انتقال کر گئے اور ان کا جنازہ گھر پہنچ گیا تو لوگ ان کے گھر کی طرف چل پڑے۔ رات دو بجے تک ہزاروں کا مجمع جمع تھا۔ مفتی ثناء اللہ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حدیث ہے کہ نیک اور صالح لوگوں کی موت بھی بہترین دن ہو تے ہیں۔ وہ نہایت شریف اور ہمدرد انسان تھے۔ انکے پسماندگان میں دو بیٹے قاری مظفر اور مولانا مکرم، دو بیٹی، ناتی پوتا بھرا پورا پریوار چھوڑ گیے۔ حضرت کی نماز جنازہ میں جھارکھنڈ، بہار، بنگال، اڑیسہ، اور دیگر کئی ریاستوں کے لوگوں نے شرکت کی۔

تدفین میں شرکت کرنے والوں میں مفتی نذر توحید، قاری اشرف الحق، شہر قاضی مفتی محمد قمر عالم قاسمی، مفتی ثناء اللہ، قاری صہیب، مولانا رضوان، مولانا منصور، مولانا شہاب الدین، مفتی طلحہ ندوی، مولانا عبید اللہ قاسمی، مولانا ضیاءالہدی، مولانا نسیم انور ندوی، مفتی انور قاسمی، مولانا سمیع الحق، مولانا شہاب الدین، مولانا ضیاءالرحمٰن، مولانا سمیع الحق، سبودھ کانت سہائے، ایم ایل اے سریش کمار بیٹھا، مولانا نظام الدین، مولانا محمد، مفتی عمران، مولانا فیروز، مولانا شفیع اللہ، منظور انصاری، عین الحق انصاری، مجید انصاری، مولانا مصطفی، مولانا مصباح العظیم، مفتی محمد، مولانا مرتضی حسن، قاری عبد الروف، مولانا امتیاز، اور سینکڑوں دیگر موجود تھے۔

Leave a Response