جمعیت علماء جھارکھنڈ کے منتخب عہدیداران حضرات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد: مفتی ثناء اللہ المظاہری


الحمد للّٰہ ربّ العالمین، والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید الأنبیاء والمرسلین، وعلیٰ آلہ وأصحابہ أجمعین، أمّا بعد:
اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ جمعیت علماء صوبہ جھارکھنڈ جیسے مبارک اور عظیم تنظيم کے لئے نئی قیادت کا انتخاب عمل میں آیا۔ یہ انتخاب دراصل صرف افراد کا انتخاب نہیں، بلکہ ایک فکری، دینی اور تحریکی ذمہ داری کا نیا باب ہے۔
مولا عبدالقیوم صاحب قاسمی دامت برکاتہم کو صوبہ جھارکھنڈ کا صدر منتخب کیا جانا اہلِ علم و فضل کے لئے مسرت و انبساط کا باعث ہے۔ آپ کی تنظیمی صلاحیت اور بےلوث خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں جمعیت علماء جھارکھنڈ مزید مضبوطی کے ساتھ اپنے مشن کو آگے بڑھائے گی اور ملتِ اسلامیہ کے مسائل کو حل کرنے میں رہنمائی فراہم کرے گی۔
اسی طرح جناب شاہ عمیر صاحب کو خازن منتخب کیا جانا بھی ایک نہایت خوش آئند اور بابرکت فیصلہ ہے۔ آپ کی دیانت، مالی شفافیت اور خدمتِ دین کا جذبہ ان شاء اللہ جمعیت کے لئے قیمتی سرمایہ ثابت ہوگا۔ خازن کی حیثیت سے آپ پر ایک نہایت اہم امانت داری کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اور امید ہے کہ آپ اپنے خلوص و دیانت کے ساتھ اس اعتماد پر پورا اتریں گے
اسی طرح نائب صدور کی حیثیت سے معزز علماء کرام مولانا نعمت اللہ صاحب (دمکا)، مولانا اسحاق صاحب (دھنباد)، مولانا منہاج صاحب (سمڈیگا)، اور مولانا رضوان صاحب (گڈا) منتخب ہوئے۔
یہ انتخاب دراصل ان حضرات کی علمی وقار، دینی خدمات اور خلوصِ نیت کا اعتراف ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ منصب عطا فرمایا ہے تاکہ وہ امت مسلمہ کی رہنمائی، جمعیت کی مضبوطی، دینی بیداری اور ملی یکجہتی کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
ہم ان سب منتخب عہدیداران حضرات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی کاوشوں کو دین و ملت کے لئے نافع بنائے، اور جمعیت علماء جھارکھنڈ کو اتحاد، اخلاص اور خدمت میں مزید ترقی نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
من جانب
محمد ثناءاللہ مظاہری خادم حدیث و تفسیر جامعہ رشید العلوم چترا جھارکھنڈ








